تحریری جواب دینگے: شہریار خان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سینیٹ کی اسپورٹس سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہونگے بلکہ جو بھی اعتراضات اٹھائے جائیں گے ان کا تحریری جواب دیا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سینٹ ایک قابل احترام ادارہ ہے جہاں تک اسٹینڈنگ کمیٹی کا تعلق ہے انہیں جب بھی بلایا گیا وہ اس کے سامنے پیش ہوچکے ہیں اور سوائے ایک سینیٹر کے باقی تمام سینیٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ کے جواب سے مطمئن ہوچکے ہیں لہذا آئندہ پاکستان کرکٹ بورڈ کمیٹی کےاعتراضات کا تحریری جواب دے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے ضمن میں انہوں نے سیکریٹری داخلہ سے ملاقات کی ہے اور میچز خصوصا کراچی میں میچ کے انعقاد کے بارے میں بات کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کراچی میں منعقد کرنا چاہتا ہے جس کا ٹور پروگرام سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کو بھیجا جاچکا ہے اگر اسے خدشات لاحق ہیں تو وہ سکیورٹی کے ماہرین کو کراچی بھیج کر اطمینان کرسکتا ہے۔ شہریارخان کا کہنا ہے کہ رمیزراجہ کی جگہ نئے چیف ایگزیکٹوکی تقرری ایک غیرجانبدار کمیٹی کے ذریعے کی جائے گی اور حتمی نام کی منظوری صدر پرویز مشرف دینگے۔ انہوں نے کہا کہ نیا چیف ایگزیکٹیو تنخواہ دار ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مطابق کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کو تقریباً حتمی شکل دے دی گئی ہے یہ کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مشروط ہونگے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||