جونٹی رھوڈز پاکستان پہنچ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جونٹی رھوڈز پاکستانی کرکٹرز کو فیلڈنگ کی تربیت دینے کے لیئے ہفتے کو لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ان کی خدمات دو ہفتے کے لئے پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ کا معیار بہتر بنانے کے لیئے حاصل کی گئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی غیرمعمولی فیلڈنگ کے لیئے مشہور جنوبی افریقی اسٹار کو یومیہ ایک ہزار ڈالر ادا کرے گا۔ 52 ٹیسٹ اور245 ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے جونٹی رھوڈز کا یہ اپنے ملک سے باہر آخری اسائنمنٹ ہے جس کے بعد وہ ورلڈ کپ کے لئے جنوبی افریقی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔ جونٹی رھوڈز انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا جانے والی پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ سے متعلق مفید مشورے دیں گے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پیر سے شروع ہورہا ہے۔ ٹیم انگلینڈ کے دورے میں چار ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ | اسی بارے میں جونٹی رہوڈز فیلڈنگ کوچ مقرر 05 May, 2006 | کھیل مائیکل وان کی وطن واپسی04 December, 2005 | کھیل بریڈمین اورگارنر سب سے بہترین01 June, 2006 | کھیل پاکستان میں ورلڈ کپ کا بخار 07 June, 2006 | کھیل ’انگلینڈ میں جیت کے امکانات ہیں‘07 June, 2006 | کھیل زخمی شعیب کی جگہ شاہد نذیر08 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||