BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 June, 2006, 09:50 GMT 14:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان میں ورلڈ کپ کا بخار

رونالڈو اور رونالڈینو
برازیل کے رونالڈو اور رونالڈینو پاکستان میں ہر دلعزیز کھلاڑی ہیں۔
پاکستان ورلڈ کپ فٹبال میں شریک نہیں ہے لیکن یہاں بھی عالمی مقابلے کا سب بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔کراچی کی پسماندہ بستیاں ہوں یا پوش علاقے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران اس کے رنگ میں رنگنے کے لیئے تیار ہیں۔

لیاری فٹبال کا گڑھ ہے یہاں واقع فٹبال کلبز کے دفتروں میں ہمیشہ کی طرح ٹی وی سیٹس کے سامنے کلب کے کھلاڑی دلچسپ تبصروں کے ساتھ نظرآئیں گے۔

ورلڈ کپ سے دور ہونے کے باوجود پاکستان میں فٹبال سے جنون کی حد تک محبت کیوں ہے؟ سینئر صحافی نادرشاہ عادل کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ فرسٹریشن کا نتیجہ ہے کیونکہ پاکستان میں فٹبال کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک روا رکھاگیا پاکستانی شائقین جب بڑی ٹیموں کو دیکھتے ہیں تو ان کے دل میں یہ جذبہ اور احساس موجود ہوتا ہے کہ ایک دن پاکستانی ٹیم بھی عالمی دھارے میں شامل ہوگی۔

لیاری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سب سے زیادہ پذیرائی کس ٹیم کو ملے گی؟ لیاری کے جس جس نوجوان سے میری بات ہوئی اس کا کہنا ہے وہ سیاہ ہیرے ( بلیک ڈائمنڈ) برازیل کی حمایت کرینگے۔

برازیل کے مداح
پاکستان اور خصوصاً کراچی کے علاقے لیاری میں لوگوں کی اکثریت سیاہ ہیرے ( بلیک ڈائمنڈ) برازیل کی جیت کے متمننی ہیں

کراچی کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں بڑی بڑی سکرین لگا کر اور مزے مزے کے کھانے تیار کرکے عالمی کپ کا لطف دوبالا کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

ایک فائیو سٹار ہوٹل کی پبلک ریلشننگ مینیجر شازیہ خان کہتی ہیں کہ عام میچز ہوٹل کی کافی شاپ میں اور سیمی فائنلز فائنل بینکوئٹ ہال میں بڑی سکرین پر دکھائے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ چار سال قبل لوگوں نے بڑی سکرین پر میچز دیکھنے کا بھرپور لطف اٹھایا تھا اور وہ توقع کررہی ہیں کہ اس مرتبہ یہ جوش وخروش پہلے سے زیادہ ہوگا۔

فٹبال کی جادوگری نے سکواش کے جادوگر جہانگیرخان کو بھی اپنے حصار میں لے رکھا ہے جو برازیلی ٹیم کے زبردست حامی ہیں۔

فٹ بال پر شرطیں
 ورلڈ کپ کی آمد کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں سٹے باز بھی متحرک ہوگئے ہیں اور چند دنوں میں کراچی میں بھی کھوکھا اور پیٹی کی اصطلاحوں کے ساتھ کروڑوں کی شرطیں لگنا شروع ہوجائیں گی

جہانگیرخان کا کہنا ہے کہ جب وہ انگلینڈ میں سکواش کھیلتے تھے تو موقع ملنے پر پریمیئرشپ فٹبال کے میچز شوق سے دیکھتے تھے۔ جہاں تک ورلڈ کپ کا تعلق ہے تو وہ ان میچز کو دیکھنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

انٹرنیٹ نے اخبارات وجرائد کو خاصا متاثر کیا ہے اگرچہ اخبارات کے صفحات پر کرکٹ کے لیئے مخصوص جگہ اب فٹبال نے لے لی ہے تاہم ریگل چوک کے ایک ہاکر محمد انور کے مطابق شائقین بک اسٹالز پر آ کرصرف میچوں کے شیڈول والے کارڈز کا تقاضہ کررہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد