برازیل کے سٹرایکر رونالڈو فٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تیرہ جون کو کروئیشیا کے خلاف فٹبال ورلڈ کپ کے اوپننگ میچ تک برازیل کے سٹرایکر رونالڈو فٹ ہوجائیں گے۔ رونالڈو کو پاؤں کی تکلیف کا مسئلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ساتھ دوستانہ میچ سے قبل رونالڈو کے کلب نے انہیں پرانے بوٹ بھیجے تھے کیونکہ کہا جارہا تھا کہ نئے جوتوں سے ان کے پاؤں پر چھالے پڑ جاتے تھے اور تکلیف ہوجاتی تھی۔ اب کہا جارہا ہے کہ ان کی تکلیف تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ ٹیم کے ڈاکٹر خوض لوئی رونکو کا کہنا ہے کہ ان کو مزید تکلیف نہیں ہوگی۔ 29 سالہ رونالڈو 2002 کے فائنلز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے آٹھ گول کیئے تھے تاہم زخمی پاؤں کی وجہ سے انہیں میچ کے ایک سیزن سے غیر حاضر رہنا پڑا۔
ادھر انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کوچ سوین گورن ایرکسن کو پورا یقین ہے کہ وین رونی ورلڈ کپ میں شمولیت اختیار کرسکیں گے۔ بیس سالہ رونی نے پاؤں کی ہڈی ٹوٹنے کے بعد اب دوبارہ سے تربیت کا آغاز کردیا ہے۔ تاہم بدھ کی طبی رپورٹ کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ ان کے پاؤں کی حالت میں کس قدر بہتری آئی ہے۔ ایرکسن کا کہنا ہے ’میرے خیال میں وہ ٹھیک ہی معلوم ہورہا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ سرجن اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔ ہمیں بہت جلد معلوم ہوجائے گا کہ اسے ٹیم میں شامل ہونا ہے یا نہیں‘۔ ٹیم جرمنی پہنچ چکی ہے جہاں رونی نے منگل کے تربیتی سیشن میں زور وشور سے حصہ لیا۔ 2002 میں انگلیڈ کے گیری نوائل کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا اور انہیں اپنے زخمی پاؤں کی وجہ سے فائنلز مس کرنا پڑے۔ نوائل کا کہنا ہے کہ جب وہ سپیشلسٹ کے پاس گئے تو انہیں امید تھی کہ وہ انہیں صحت کے حوالے سے ’سب ٹھیک‘ بتائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جیسا آپ سوچتے ہیں ویسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔ میں سمجھ رہا تھا کہ میں ٹھیک ہوں لیکن ڈاکٹر نے بتایا کہ میرا آپریشن ہوگا۔ اب یوں معلوم ہوتا ہے کہ رونی ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات کو بڑھانے کے لیئے ہر ممکن طریقہ اپنانے کو تیار ہیں۔ | اسی بارے میں عظیم فٹ بالر جارج بیسٹ نہ رہے25 November, 2005 | کھیل چیمپیئنز لیگ میں بارسلونا کی جیت17 May, 2006 | کھیل صرف کاکا ہی قربانی کیوں دے؟29 May, 2006 | کھیل عالمی کپ کے کلاسیک گول سکورر01 June, 2006 | کھیل فٹ بال کپ: ایران کوالیفائی کرگیا 08 June, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||