چیمپیئنز لیگ میں بارسلونا کی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں برطانوی کلب آرسنل کو ہسپانوی کلب بارسلونا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ پیرس کے سٹاڈ دی فرانس سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے سینتیسویں منٹ میں آرسنل نے سول کیمبل کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی تھی لیکن گول کیپر لیہمن کو سرخ کارڈ دکھائے جانے کے بعد دس کھلاڑیوں سے کھیلنے والی آرسنل کی ٹیم اس برتری کو برقرار نہ رکھ سکی۔ پہلے میچ کے چھہترویں منٹ میں بارسلونا کے سٹرائیکر ایٹو نے گول کر کے میچ برابر کر دیا اور بعد میں جولیانو بلیٹی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ اس کے بعد بارسلونا نے آرسنل کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔ میچ کو اسی ہزار تماشائیوں نے دیکھا۔ | اسی بارے میں رونالدینو، سال کے بہترین کھلاڑی21 December, 2004 | کھیل جاپان نے چین کو شکست دیدی07 August, 2004 | کھیل فٹبالر کا ’فاشِسٹ‘ سیلوٹ 09 January, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||