فٹبالر کا ’فاشِسٹ‘ سیلوٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹلی میں پولیس اور مجسٹریٹ ملک کے معروف ترین فٹبالر کے خلاف شائقین کو’فاشسٹ‘ سیلوٹ کرنے کے الزام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حکام میچ کی تصاویر اور وڈیو فِلم دیکھ کر طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا لازیو کلب کے کھلاڑی ڈی کینیو نےگول کرنے کے بعد شائقین کی طرف دیکھ کر اٹلی کی فاشسٹ پارٹی کا سیلوٹ کیا تھا یا نہیں۔ ڈی کینیو کے خلاف فاشسٹ پارٹی کا روایتی سیلوٹ کرنے کی وجہ سے فوجداری مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔ لازیو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اٹلی کے سابق حکمران میسولینی کا کلب تھا اور اس کے میچوں کے دوران وہ اکثر سٹیڈیم میں موجود ہوتے تھے۔ لازیو کلب پر اس کے نسل پرست دائیں بازو کے مداحوں کی وجہ سے تنقید کی جاتی ہے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ ڈی کینیو نے شائقین کو دیکھ کر جو اشارہ کیا وہ در اصل فاشسٹ پارٹی کا سیلوٹ ہی تھا اور اس سے کلب کے نسل پرست مداحوں کو راحت ملے گی۔ ڈی کینیو برطانیہ میں ویسٹ ہیم اور چارلٹن کی طرف سے بھی فٹبال کھیل چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||