BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 December, 2004, 15:48 GMT 20:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خواتین کا فٹبال میچ جو نہ ہو سکا

بنگلہ دیش کی خواتین فٹبالرز کو بھی سماجی مسائل نے گھیرے رکھا
بنگلہ دیش کی خواتین فٹبالرز کو بھی سماجی مسائل نے گھیرے رکھا
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر انتظام لاہور کے ایک سکول میں ہونے والا خواتین کا نمائشی فٹ بال میچ محض ایک ڈرامہ ثابت ہوا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا تھا کہ وہ پیر کی صبح گیارہ بجے لڑکیوں کاایک فٹ بال میچ منعقد کر رہا ہے۔

پہلے تو اس میچ کو کھیلنے کے لیے گیارہ گیارہ لڑکیوں کی دو ٹیمیں ہی پوری نہ ہو سکیں لہذا آٹھ آٹھ لڑکیوں کی دو ٹیمیں بنائی گئیں۔ ان لڑکیوں میں بھی مختلف کھیلوں مثلاً اتھلیٹکس، ٹینس اور سکواش کی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا۔

بہرحال میچ شروع ہوا لیکن پانچ منٹ بعد ہی روک دیا گیا کیونکہ چند اخباروں کے رپورٹر تصاویر اتارنا چاہتے تھے۔ لہذا میچ کھیلنے کے بجائے لڑکیاں تصاویر کے لیے کھیلنے کے انداز میں پوز بنانے لگیں اور یوں یہ سب محض ایک تماشا بن کر رہ گیا۔ خود لڑکیاں بھی اس صورتحال پر پریشان اور ناخوش تھیں۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اس سے پہلے چوبیس دسمبر کو پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کی فٹ بال گراؤنڈ پرخواتین کے نمائشی میچ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ یہ جگہ ایسی ہے کہ جہاں لڑکیوں کا میچ ممکن ہی نہیں کیونکہ ایک تو یہ گراؤنڈ لڑکوں کے ہاسٹل کے درمیان ہے دوسرے یہاں اسلامی جمعیت طلبہ کا کنٹرول ہے۔

ان وجوہات کی بناء پر اس میچ کو ملتوی کرنا پڑا اور فٹ بال فیڈریشن نے ستائیس دسمبر کی نئی تاریخ میچ کے انعقاد کے لیے دی جو بعد ازاں ایک ڈرامہ ثابت ہوئی۔

مبصرین کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن جو اتنی جلد بازی میں خواتین فٹ بال میچ کا اعلان کر رہی ہے اس کی وجہ یہ کہ انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن فیفا پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کے لیے جو ڈھائی لاکھ امریکی ڈالرز کی خطیر رقم دیتا ہے اس میں سے چار فیصد، جو کہ اگلے سال سے دس فیصد ہو جائے گی، خواتین کی فٹ بال کے فروغ کے لیے مختص کی ہے۔

خواتین کے یہ میچ منعقد کرانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ فیفا کے ایک ڈویلپمنٹ آفیسر محسن گیلانی لاہور آئے ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد