رونالدینو، سال کے بہترین کھلاڑی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بارسلونا کلب کے لیے کھیلنے والے رونالدینو کو جو برازیل کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بھی ہیں، اس سال فیفا کی طرف سے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ چوبیس سالہ رونالدینو کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دینے کا فیصلہ فٹبال کے بین الاقوامی کوچسز اور کپتانوں نے مل کر کیا۔ انہیں چھ سو بیس پوائنٹس ملے جبکہ ان کے قریب ترین حریف تھیری ہنری نے پانچ سو باون پوائنٹس حاصل کیے۔ تیسرے امیدوار اینڈرے شیوچینکو کو دو سو تریپن پوائٹس دیے گئے۔ ایوارڈ کے اعلان کے بعد رونالدینو نے کہا ’یہاں آ کر ہی مجھے بے تحاشا خوشی ملی ہے۔ میں سمجھتا ہوں یہ ایک بہت بڑی فتح ہے کیونکہ میں نے فٹبال میں زیادہ گول سکور نہیں کیے ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’میں اور اس مقابلے میں میرے حریف ہم سب اپنے اپنے انداز سے کھیلتے ہیں اور تینوں ہی اس ایوارڈ کے مستحق تھے۔ لیکن میں اس لیے بھی زیادہ خوش ہوں کے یہ ایوارڈ میرے حصے میں آیا۔‘ ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ ہنری فیفا کی سال کے بہترین کھلاڑی کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔ سال کے بہترین کھلاڑی کا فیصلہ مختلف کوچز کی رائے سے کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ ایوارڈ کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک سو ستاون کوچز کو بلایا گیا تھا جبکہ دو ہزار چار کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ میں دنیا کی ایک سو پینتالیس ٹیموں کے کپتانوں نے بھی حصہ لیا۔ گزشتہ سال کےبہتری کھلاڑی فرانس کے زین الدین زیڈان تھے۔ انہوں نے یورو دو ہزار چار میں فرانس کی ٹیم کے چوتھے نمبر پر آنے کے بعد قومی ٹیم سے ریٹائرمینٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||