BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 July, 2004, 16:11 GMT 21:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیکہم کا فٹبال 35 ہزار ڈالر میں نیلام
بیکھم
گول نہ کر سکنے پر بیکھم گراؤنڈ میں مایوس لیٹے ہیں
یورو 2004 فٹبال کپ کے دوران بیکہم کی ناکام پینلٹی کک والا فٹبال انٹرنیٹ پر 35 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگیا ہے۔

یورو کپ کے کوارٹر فائنل کے دوران انگلینڈ کے مایہ ناز فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم پرتگال کے خلاف پینلٹی سٹروک سے گول نہیں کر سکے تھے اور یوں انہوں نے انگلینڈ کی فتح کا ایک سنہری موقع ضائع کردیا تھا۔

واضع رہے کہ کوارٹر فائنل کا یہ میچ ایکسٹرا ٹائم کے بعد بھی جب دو دو گول سے برابری کے باعث فیصلہ کن نہیں ہو سکا تھا تو دونوں ٹیموں کو پینلٹی شوٹ آؤٹ کا موقعہ دیا گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان ڈیوڈ بیکہم نے پہلا کک لیا لیکن گیند دائیں جانب گول پوسٹ کے انتہائی اوپر سے تماشائیوں کے درمیان جا گری۔

دلچسپ بات یہ ہوئی کہ جس تماشائی کے ہاتھ یہ گیند آئی وہ اسے لے کر اسٹیڈیم سے رفو چکر ہو گیا۔ پیبلو کورل نامی اسی تماشائی نے ویب سائٹ پر اس تاریخی گیند کو نیلامی کے لیے پیش کیا تھا۔

پیبلو میچ کے دوران سٹییڈیم کی سترہ نمبر رو میں بیٹھا تھا۔

اس میچ میں انگلینڈ کو شکست دیکر پرتگال سیمی فائنل میں داخل ہو گیا تھا۔

پیبلو کا کہنا ہے کہ وہ اس گیند کو بیچ کی ایک نئی گاڑی خریدنا اور چھٹیوں کے لیے کسی پر فضا مقام کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد