پاک بھارت فٹبال سیریز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی فٹبال ٹیم اس سال جون میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان کھیلی جانے والی یہ پہلی فٹبال ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ دلچسپ بات ہے کہ کرکٹ، ہاکی اور سنوکر سمیت متعدد کھیلوں کے برعکس ابھی تک پاکستان اور بھارت فٹبال کے میدان میں سیریز کی شکل میں مدمقابل نہیں ہوئے ہیں بلکہ ان کے تمام مقابلے کسی نہ کسی ٹورنامنٹ میں رہے ہیں۔ بھارتی فٹبال ٹیم کو آئندہ ماہ پاکستان آنا تھا لیکن بھارتی فٹبال فیڈریشن نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو مطلع کیا ہے کہ مصروف بھارتی فٹبال سیزن کے سبب یہ دورہ فروری میں ممکن نہیں ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ ٹیسٹ سیریز جون میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ڈائریکٹر کرنل مجاہد اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان نے پانچ میچز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی یہ میچز کراچی لاہور اسلام آباد کے علاوہ کوئٹہ اور پشاور میں ہونے تھے لیکن بھارت نے تین میچوں کی سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ سیریز کی تاریخ اور شہروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||