جاپان نے چین کو شکست دیدی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کھیلے جانیوالے ایشیا کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنے روایتی حریف چین کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دیدی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے دوران جاپان کی ٹیم کو چینی شائقین کی ناراضگی کا سامنا رہا کیونکہ دوسری جنگ عظیم کے دوران چینی عوام کے خلاف جاپانی فوج کی زیادتیوں کیلئے جاپان کی حکومت نے اب تک معذرت کا اظہار نہیں کیا ہے۔ دارالحکومت بیجنگ میں ایشیا کپ فائنل کے میچ کیلئے زبردست سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے اور کھیل کے دوران تقریبا چھ ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے۔ جاپان نے انیس سو بانوے اور دوہزار میں بھی ایشیا کپ جیتا تھا۔ آج کا فائنل جیتنے کے بعد جب جاپانی کھلاڑی خوشیاں منارہے تھے انہیں چینی پولیس کی جانب سے پورا تحفظ فراہم کیا گیا۔ چین کی ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے ایران اور انڈونیشیا کی بہترین ٹیموں کو بھی شکست دی تھی لیکن اپنے روایتی حریفوں کے ہاتھوں آج کی شکست سے چاروں طرف مایوسی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||