عظیم فٹ بالر جارج بیسٹ نہ رہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مانچیسٹر یونائیٹڈ اور شمالی آئیرلینڈ کے فٹ بال کے سابق کھلاڑی جارج بیسٹ لندن کے کروم ویل ہسپتال میں جمعے کے روز انتقال کر گئے۔ بیسٹ کی عمر 59 برس تھی اور ان کے جسم کے کئی اعضاء کام کرنا بند کر گئے تھے۔ ان کو گزشتہ آٹھ ہفتے قبل بظاہر فلو جیسی علامات والی بیماری کی وجہ سے کروم ویل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بیسٹ 22 مئی 1946 کو پیدا ہوئے تھے۔ بیسٹ کو برطانیہ، شمالی آئیرلینڈ اور عالمی فٹ بال کے سب سے عظیم کھلاڑیوں میں گنا جاتا ہے۔ 1960 کے عشرے میں انہوں نے فٹ بال کے کھیل میں پاپ سٹار والا رنگ بھر دیا تھا۔ برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر نے، جو مالٹا میں دولتِ مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، کہا کہ ’وہ قدرت کی طرف سے فٹ بال کا تحفہ رکھنے والے شاید دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی تھے، فٹ بال کے برطانیہ کے سب سے زیادہ عظیم کھلاڑی‘۔ شمالی آئرلینڈ کے شہر بیل فاسٹ میں پیدا ہونے والے جارج بیسٹ کو شراب کی لت تھی اور انہوں نے 26 برس کی عمر میں ہی فٹ بال کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔ سن 2002 میں ان کا جگر ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد وہ سنبھل نے سکے۔ ایک مرتبہ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی ساری دولت کہاں گئی تو انہوں نے کہا: ’میں نے اپنی دولت شراب، پرندوں اور تیز رفتار کاروں پر خرچ کر دی۔ اور باقی ساری ویسے ہی لٹا دی‘۔ بیسٹ مانچیسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلتے تھے اور انہوں نے اپنے کلب کو 1965 اور 1967 میں فرسٹ ڈویژن ٹائٹل اور 1968 میں یوروپین کپ جتوایا۔ انہیں 1968 میں یوروپین فٹ بالر آف دی ائیر کا خطاب دیا گیا۔ انہوں نے ماچیسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے 466 میچ کھیلے اور 178 گول کیے۔ انہوں نے شمالی آئیرلینڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے 37 میچوں میں نو گول کیے۔ جارج بیسٹ کو اگلے ہفتے بیل فاسٹ میں ان کی والدہ کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں فٹ بال اور جنسی لذت05 August, 2004 | کھیل فٹ بال سکینڈل: فاریہ عالم مستعفی06 August, 2004 | کھیل بیکہم کا فٹبال 35 ہزار ڈالر میں نیلام22 July, 2004 | کھیل میرا ڈونا کے لئے ’ آخری چانس‘11 May, 2004 | کھیل جسم فروشوں کا کامیاب ’گول‘17 October, 2004 | کھیل ڈھاکہ میں خواتین کا ’گول‘05 October, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||