BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 August, 2004, 22:08 GMT 03:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فٹ بال اور جنسی لذت

ارکسن
تین ہفتے سے ایک بنگلہ دیشی نژادعورت کے ساتھ جنسی سکینڈل میں ارکسن کا نام لیا جارہا تھا
انگلش فٹ بال کی قومی ٹیم کے مینیجر گورین ایرکسن کو فٹ بال ایسوسی ایشن ( ایف اے) نے ہر الزام سے بری قرار دے دیا ہے۔

تین ہفتے سے ایک بنگلہ دیشی نژادعورت کے ساتھ جنسی سکینڈل میں ان کا نام لیا جارہا تھا۔

اس سکینڈل کی دہلیز پر ایف اے کے سربراہ مارک پیلیوس، رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر کولن گبسن اور خود فریہ عالم قربان ہوئی ہیں۔

اگرچہ ایف اے نے کسی کو برخاست نہیں کیا ہے بلکہ انہوں نے خود ہی استعفے دیئے ہیں۔

کہانی یوں ہے کہ 19 جولائی کو ایک ہفتہ وار اخبار نیوز آف دی ورلڈ نے لمبی چوڑی خبر میں انکشاف کیا کہ فٹ بال ٹیم کے کوچ گورین ایرکسن کے ناجائز تعلقات فریہ عالم سے رہے ہیں جو ایف اے میں سیکریٹری کے طور پر کام کررہی تھیں۔

لیکن اگلے ہفتے ہی ایک اور انکشاف ہوا کہ فریہ عالم کے ناجائز تعلقات مارک پیلی اوس سے بھی تھے اور رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر کولن گبسن نے اتوار کے اخبار سے سودا کرلیا تھا کہ گورین ایرکسن کا نام تو خبر میں دے دیا جاۓ لیکن پیلیوس کا نام نہ دیا جاۓ۔

فٹ بال کووچ گورین ایرک سن غیر شادی شدہ ہیں اور مغربی معاشرے میں یہ بات معیوب نہیں رہی ہے کہ آپ جنسی ربط ضبط ایک دوسرے سے رکھیں۔ تو آخر وہ کیا بات تھی جس نے گورین ایرکسن اور فریہ عالم کے تعلق کو اتنا بڑھا دیا؟۔

گورین ایرکسن کو اب تک برطانیہ والے بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ انکے تحت ٹیم نے جرمنی اور ارجنٹینا جیسی ٹیموں کو ہرایا تھا۔ لیکن یورو 2004 کے مقابلوں میں انگلینڈ کی ٹیم بری طرح ہار گئی تھی۔ اس سے پہلے ایرکسن نے ایف اے کے ساتھ جو نیا کنٹریکٹ کیا تھا اس میں چھ ملین ڈالر سالانہ تنخواہ مقرر کرالی تھی۔ اخبار والوں کو انگلینڈ کی ہار بڑی مہنگی لگی اور وہ ایرکسن کے خلاف ہوگئے۔

اس کہانی کے پھیلنے کی دوسری بڑی وجہ یہ تھی کہ ایف اے نے بہت بودے پن کا ثبوت دیا ۔ پہلے تو یہ بیان جاری کردیا کہ فریہ عالم اور ایرکسن کے تعلقات کی کہانی غلط ہے۔ پھر اس بات کو مان لیا۔

اب ٹیبلائڈ اخبار کہاں ماننے والے تھے وہ معاملے کی تہہ تک پہنچے۔ لیکن اس سارے قضئے میں کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ بھائی اس کا فٹ بال کے کھیل سے کیا تعلق ہے؟

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد