BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 August, 2004, 02:33 GMT 07:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی فٹ بال سکینڈل کی زد میں
فاریہ عالم
فٹ بال ایسوسی میں نوکری سے پہلے فاریہ عالم ایشیائی رسالوں کے لیے ماڈلنگ کرتی رہی ہیں
گزشتہ چند روز سے انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن ایک جنسی سکینڈل کی زد میں ہے۔

اس سکینڈل کی وجہ سے ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں جبکہ اور ڈائریکٹر اطلاعات نے عہدہ چھوڑنے کی پیش کش کی ہے۔

سکینڈل کے دوسری بڑے کردار قومی ٹیم کے کوچ سوِن ارکسن کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے لئے بورڈ کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔

فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو مارک پالیوس اور کوچ سوِن ارکسن پر الزام ہے انہوں نے سابقہ بنگلہ دیشی نژاد ماڈل اور ایسوسی ایشن کی سیکریٹری فاریہ عالم سے جنسی تعلقات قائم کئے اور جب ان کے تعلقات پر مبنی خبر شائع ہوئی تو انہوں نے اس پر جھوٹے تردیدی بیانات جاری کیے۔

فٹ بال ایسوسی ایشن کے بارے میں جنسی سکینڈل دو ہفتے پہلے اس وقت منظر عام پر آیا جب اتوار کو شائع ہونے والے ایک اخبار ’نیوز آف دی ورلڈ‘ نے یہ سنسی خیز انکشاف کیا کہ مارک پالیوس اور سوِن ارکسن کے فاریہ عالم سے تعلقات رہے ہیں۔

اس خبر کی اشاعت پر فٹ بال ایسوس ایشن نے ایک تردیدی بیان جاری کیا۔ لیکن اخبار اپنی خبر پر قائم رہا اور اس نے ثبوت کے طور فاریہ عالم کے اپنی ایک سہیلی کو بھیجے گئے وہ ای میل پیغام پیش کئے تو فٹ بال ایسوسی ایشن
نے تردیدی بیان واپس لے لیا۔

اس مرحلے پر جاری ہونے والے ایک بیان میں فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین جیف تھامسن کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اس جنسی سکینڈل کی چھان بین کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس بیان میں یہ بھی کیا گیا کہ فٹ بال ایسوسی ایشن فاریہ عالم سے جنسی تعلقات کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو مارک پالیوس کی وضاحت سے مطمئن ہے لیکن سوِن ارکسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر جمعرات کو ہونے والی بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

فٹ بال ایسوس ایشن کے اعلیٰ عہدیداروں کے جنسی تعلقات سے متعلق اس کہانی نے اس وقت ایک نیا موڑ لے لیا جب گزشتہ اتوار کو ’نیوز آف دی ورلڈ‘ نے فٹ بال ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر اطلاعات کولن گبسن سے ہونے والی گفتگو کا متن چھاپا جس میں انہوں نے اخبار سے درخواست کی تھی کہ وہ چیف ایگزیکٹو مارک پالیوس سے متعلق تفصیلات خبر سے نکال دے۔ اس کے بدلے میں اخبار کو کوچ سوِن ارکسن کے بارے میں تمام تفصیلات اور فاریہ عالم کے اقبالی انٹرویو کی پیش کش کی گئی تھی۔

گفتگو کا متن شائع ہونے کے بعد فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو مارک پالیوس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جبکہ اور ڈائریکٹر اطلاعات کولن گبسن نے اپنا عہدے چھوڑنے کی پیش کش کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد