میرا ڈونا کے لئے ’ آخری چانس‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ارجنٹائن کے مشہور زمانہ فٹ بال کے سابق کھلاڑی میرا ڈونا کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ منشیات کے علاج کے لئے ان کو جس ہسپتال میں اتوار کے روز داخل کیا گیا ہے وہ ان کی زندگی بچانے کا آخری راستہ ہے۔ میرا ڈونا، جن کی عمر ترتالیس برس ہے، تین ہفتے پہلے ایک ہسپتال میں داخل کئے گئے تھے جب ان کو دل کی تکلیف کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں مشکل اور ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہوئی تھی۔ بیونس آئرس کے اس ہسپتال سے وہ دس روز بعد گھر واپس چلے گئے تھی لیکن انہیں دوبارہ تھکان اور ہاضمے کی تکلیف کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔ ان کے ڈاکٹر ایلفریڈو کاہے کا کہنا کہ وہ کچھ عرصے تک ہسپتال میں ہی رہیں گے۔ ارجنٹائن کے سابق سٹار پچھلے چار برس سے منشیات کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔ تاہم ان کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ منشیات کے استعمال کا ان کی حالیہ بیماری سے کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔ میرا ڈونا نے اپریل کے مہینے میں ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے کے برعکس لاپرواہی سے کام لیا اور اسی لئے ان کے سابقہ بیوی اور دو بیٹیوں نے ان کی اجازت کے بغیر انہیں منشیات کے علاج کے ایک کلینک میں بھیج دیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||