BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 August, 2004, 00:52 GMT 05:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فٹ بال سکینڈل: فاریہ عالم مستعفی
فاریہ عالم
فاریہ عالم اپنی کہانی سے ایک ملین پاؤنڈ تک کی رقم کما سکتی ہیں
انگلینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن میں جنسی سکینڈل کی مرکزی کردار اور بنگلہ دیشی نژاد ماڈل فاریہ عالم نے اپنی نو کری سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تعلقات عامہ کے ماہر میکس گلفورڈ کا کہنا ہے کہ فاریہ عالم ہی اپنی کہانی کسی اخبار یا ٹی وی چینل کو بیچیں گی۔

میکس کلفورڈ کے مطابق فاریہ عالم نے انہیں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے اور وہ اب ان کی پبلسٹی کے ذمہ دار ہوں گے۔

انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے کوچ سوِن ارکسن اور فٹ بال ایسوس ایشن کے چیف ایگزیکٹو مارک پالیوس کے فاریہ عالم سے جنسی تعلقات کے بارے میں چھپنے والی خبروں نے فٹ بال کے حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

اس سکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد چیف ایگزیٹو مارک پالیوس اور رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر کولن گبسن پہلے ہی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی
مونیکا لیونسکی نے برطانوی ادارے چینل فور نیوز سے ایک انٹرویو کے بدلے چار لاکھ پاؤنڈ وصول کئے تھے
جمعرات کو ہونے والے ایک اجلاس نے فٹ بال ایسوسی ایشن نے کوچ سون ارکسن کو جنسی سکینڈل کے بارے میں ایف اے کو گمراہ کرنے کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے تعلقات عامہ کے ماہر میکس کلفورڈ نے کہا تھا کہ فاریہ عالم اپنی کہانی سے ایک ملین پاؤنڈ تک کی رقم کما سکتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سنسی خیز خبریں چھاپنے کے لیے مشہور دو برطانوی ٹیبلائڈ اخبار اور ایک ٹیلی ویژن چینل فاریہ عالم کی سٹوری خریدنے میں بہت دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے امریکی صدر بل کلنٹن سے جنسی تعلقات کی وجہ سے بے پناہ شہرت حاصل کرنے والی مونیکا لیونسکی نے سن انیس سو ننانوے میں برطانوی ادارے چینل فور نیوز سے ایک انٹرویو کے بدلے چار لاکھ پاؤنڈ وصول کئے تھے جو اس سلسلے میں قائم ہونے والا ایک ریکارڈ ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ فاریہ عالم اپنی سٹوری بیچنے میں مونیکا لیونسکی کو مات دے دیں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد