فٹ بال کپ: ایران کوالیفائی کرگیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران اور جاپان نے اگلے سال جرمنی میں ہونے والی عالمی فٹ بال کپ کھیلنے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایران نے تہران میں ہونے والے میچ میں بحرین کو ایک - صفر سے شکست دے کی عالمی فٹ بال کپ کے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایران اس پہلے بھی ورلڈ کپ میں حصہ لے چکا ہے لیکن وہ کبھی بھی ورلڈ کپ جیتنے کے نزدیک بھی نہیں آیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق بحرین کو شکست دینے کے بعد لاکھوں لوگ تہران کی گلیوں میں نکل آئے۔ ایک اندازے کے مطابق چھبیس سال پہلے ایرانی انقلاب کے بعد لوگوں کی اتنی بڑی تعداد سڑکوں پر خوشی منانے کے لیے نکلی ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق کئی مقامات پر خواتین بھی خوشیاں منانے والے لوگوں میں شامل ہو گئیں حالانکہ خواتین کا اس طرح جشن منانا ایران میں لاگو اسلامی قوانیں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ جاپان نے شمالی کوریا کو بینکاک میں ہونے والے میچ میں دو صفر سے شکست دی ہے۔ برازیل کے مشہور سابق کھلاڑی زیکو نے جو جاپان کے قومی کوچ ہیں، اپنی ٹیم کے ورلڈ کپ کے کوالیفائی کرنے کے بعد کہا کہ ان کو ہمشیہ سے یقین تھا کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی۔زیکو کو کچھ عرصے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||