اولمپک: عراق سیمی فائنل میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق اولمپک میں فٹبال کے ایک میچ میں آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔عراق اولمپک میں ابھی تک کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔ عراق نے آسٹریلیا سے یہ میچ 0 -1 سے جیتا۔ عراق کے ایمد محمد کی طرف سے کیے جانے والا گول فیصلہ کن ثابت ہوا اور عراق یہ مقابلہ جیت گیا۔ مہدی کریم کے ایک پاس پر ایماد محمد نےسر سے گول کر دیا اور آسٹریلیا کے گول کے پاس کوئی موقع نہیں تھا کہ وہ اس زور دار ہیڈر کو روک سکتے۔ سیمی فائنل میں عراق کا مقابلہ لاطینی امریکہ کےملک پیراگوائے سے ہو گا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی کا مقابلہ ارجنٹیائن سے ہو گا۔ ارجنٹائن نے کواٹر فائنل میں کوسٹا ریکا کو چار ایک سے ہرایا اور جبکہ اٹلی نے مالے کو 0 - 1 سے ہرایا۔ اٹلی نے گول میچ کے آخری لمحات میں کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||