صرف کاکا ہی قربانی کیوں دے؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برازیل کی طرف سے جرمنی میں فٹبال کا چھٹا عالمی کپ جیتنے کے لیے کاکا سب کھلاڑیوں سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ برازیل کے کوچ کارلوس ایلبرٹو پریرا عالمی کپ جیتنے کے لیئے باقی تمام کوچوں کی طرح ایک متناسب حکمت عملی کی تلاش میں ہیں۔ دفاع اور جارحانہ کھیل کا تناسب پیدا کرنا عالمی کپ جیتنے کے لیئے ایک شرط ہے۔ بہت لوگوں کا خیال ہے کہ انیس سو چورانوے کے عالمی کپ مقابلوں میں، جب برازیل نے فائنل میں پنلٹی کِک پر اٹلی کو ہرایا تھا، اس وقت بھی پریرا نے دفاع پر زیادہ زور دیا تھا۔ اس عالمی کپ کے مقابلوں میں میں برازیل کے سٹرائکر روماریو اور ببیتو کو مِڈفیلڈ سے بہت کم مدد مِل رہی تھی۔ پریرا کا کہنا ہے کہ اس وقت اس طرح کی حکمت عملی ضروری تھی۔ انہوں نے کہا کہ انیس سو چورانوے میں امریکہ میں ہونے والے اس عالمی کپ کے مقابلے شدید گرمی میں ہو رہے تھے اور برازیل کو عالمی کپ جیتے ہوئے چوبیس سال ہو گئے تھے۔ ا
پریرا کا کہنا ہے کہ اب صورتحال مختلف ہے۔ برازیل عالمی چیمپین ہے اور جرمنی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا فیورٹ ہے۔ وہ حالیہ تینوں عالمی کپ مقابلوں میں فائنل میں پہنچا تھا۔ برازیل کے فارورڈ کھلاڑی اب تک برازیل کی کسی بھی ٹیم میں شامل فارورڈ کھلاڑیوں سے کم نہیں۔ رونالڈو اور ایڈریانو کی پشت پر رونالڈینو اور کاکا ہیں۔ برازیل کی اٹیک کرنے کی صلاحیت خوفناک ہے۔ لیکن سب غلط بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ تقریباً ایک سال قبل ارجنٹینا کے ہاتھوں تین کے مقابلے میں صفر گول کی شکست کی صورت میں ہوا۔ اس میچ میں ارجنٹینا کے سٹرائکر خوان رومان رکویلم کو کسی نے نہیں روکا۔
کا کا کہنا ہے کہ جب وہ کلب کی طرف سے کھیلتے تو مِڈفیلڈ میں ان کے پیچھے تین کھلاڑی ہوتے ہیں اور انہیں مخالف ٹیم کے کسی کھلاڑی پر نظر رکھنے کی ذمہ داری نہیں سونپی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ بارسلونا کی طرف سے کھیلتے ہوئے رونالڈینو کو بھی یہی سہولت حاصل ہوتی ہے۔ کاکا نے کہا ہے کہ برازیل کی قومی ٹیم میں جارحانہ حکمت عملی کی صورت میں مِڈفیلڈ کے دونوں کھلاڑیوں کے لیئے پورے میچ میں دوڑنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کھلاڑی کے ٹیم کے لیئے قربانی دینے کے نظریے سے اتفاق کرتے ہیں لیکن صرف وہ ہی ایسا کیوں کریں؟ ان کا پیغام واضح ہے کہ وہ اسی صورت میں میچ میں دفاعی کردار قبول کریں گے کہ باقی کھلاڑیوں بھی ان کے لیئے ایسا کریں۔ برازیل نے یہ مسئلہ حل نہ کیا تو ارجنٹینا والے میچ کی کہانی دہرائی بھی جا سکتی ہے۔ | اسی بارے میں رونالدینو، سال کے بہترین کھلاڑی21 December, 2004 | کھیل کارلوس سرِ بازار لٹ گئے25 June, 2005 | کھیل برازیل کی شکست | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||