کارلوس سرِ بازار لٹ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برازیل اور رئیل میڈرڈ کے مشہور فٹبالر رابرٹو کارلوس کو اس وقت لوٹ لیا گیا جب وہ بیلو ہوریزونٹے نامی شہر میں کار میں سفر کے دوران ایک ریڈیو چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔ جب ان کی گاڑی ایک ٹریفک سگنل پر رکی تو دو افراد نے جن میں سے ایک پستول سے مسلح تھا انہیں لوٹ لیا۔ کارلوس کی گاڑی ایک مقامی صحافی چلا رہا تھا۔ ڈاکو ان سے ایک انگوٹھی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ انٹرویو کے دوران سامعین نے کارلوس کی گاڑی کا شیشہ بجائے جانے کی آوازیں بھی سنیں جو کہ ڈاکوؤں نے انہیں متوجہ کرنے کے لیے بجایا تھا۔ برازیلی فٹبالر نے ریڈیو کو بتایا کہ ’ انہوں نے مجھے لوٹ لیا ہے‘۔ اس واقعہ میں کار میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔کہا جا رہا ہے کہ ڈاکوؤں نے کارلوس کو پہچانا نہیں۔ اپنے انٹرویو میں اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے رابرٹو کارلوس نے کہا کہ „ یہ ہر جگہ ہو ہا ہے۔یہ ہمارے ملک کا اہم مسئلہ ہے کیونکہ بہت سے لوگ بیروزگار ہیں۔‘ برازیل میں اس قسم کے جرائم عام ہیں اور گزشتہ چند ماہ میں چار فٹبالروں کی ماؤں کو تاوان کے لیے اغوا کیا جا چکا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||