فٹبال، امارات نے پاکستان کو ہرادیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ عرب امارات نے ایشین نیشن کپ فٹبال کے کوالیفائنگ میچ میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔ اس میچ کے بارے میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ میچ امارات کی ٹیم جیتی لیکن شائقین کے دل پاکستانی ٹیم نے جیت لیئے۔ مبصرین کی عام رائے یہ تھی کہ اپنے وسیع تجربے کی بدولت امارات کی ٹیم کو کامیابی کے لیئے مشکل نہیں ہوگی لیکن کھیل کے اڑسٹھ منٹ تک میزبان ٹیم چھائی ہوئی تھی اس دوران کپتان گول کیپر جعفر خان نے چھ سات یقینی گول بچائے تھے جبکہ دوسری جانب دوسرے ہاف کے پندرہویں منٹ میں محمد عیسی نے گول کرکے پیپلز فٹبال اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو حیران کردیا تھا جن میں امارات سے آئے ہوئے مہمانان اور کراچی میں مقیم اماراتی باشندے بھی شامل تھے۔ پاکستان کی یہ برتری صرف آٹھ منٹ برقرار رہ سکی جس کے بعد مہمان ٹیم نے بائیس منٹ میں چار گول کرکے میچ اپنے حق میں کرلیا۔ میچ کے اختتام پر امارات کے کپتان محمد عمر نے تیز فیلڈ کی شکایت کی اور ایک گول آف سائیڈ دیئے جانے کا گلہ بھی کیا لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اچھا کھیلی لیکن وہ اپنی پلاننگ میں کامیاب رہے جس میں پہلے ہاف میں پاکستانی ٹیم پر دباؤ ڈالنا اہم نکتہ تھا ان کے خیال میں دوسرا ہاف یکطرفہ رہا۔ امارات کے کوچ باتھینی نے گراؤنڈ تیز ہونے کے بارے میں اپنے کپتان کی بات سے اتفاق نہیں کیا۔ پاکستانی کپتان جعفر خان شکست کے باوجود اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن تھے۔ انہوں نے کہا کہ امارات جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف دفاعی حکمت عملی اختیار کرنا درست تھا۔ محمد عیسی کے گول کے بعد انہیں امید تھی کہ پاکستانی ٹیم یہ میچ جیت سکتی ہے لیکن امارات کے گول کے بعد ان کی ٹیم ریلیکس ہوگئی اور پھر تمام گول دفاعی کھلاڑیوں کی غلطی سے ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کے بحرین سے تعلق رکھنے والے کوچ سلمان احمد شریدا کا کہنا تھا کہ تجربہ سب سے بڑا فرق بن کر سامنے آیا۔ امارات کی ٹیم دو میچ جیتنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ سی میں سرفہرست ہوگئی ہے پہلے میچ میں اس نے اومان کو ایک گول سے ہرایا تھا۔ پاکستانی ٹیم پہلا میچ اردن سے تین گول سے ہاری تھی اور اب اپنا تیسرا میچ اگست میں اومان کے خلاف کوئٹہ میں کھیلے گی۔ | اسی بارے میں فٹبال: پاکستان اور امارات مدمقابل28 February, 2006 | کھیل پاکستان:خواتین کے پہلے فٹبال مقابلے11 September, 2005 | کھیل سیف فٹبال چمپئین شپ کراچی میں 30 September, 2005 | کھیل پاکستان، مالدیپ سیمی فائنل میں10 December, 2005 | کھیل پی ایم سعید انتقال کرگئے 19 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||