BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 December, 2005, 02:46 GMT 07:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان، مالدیپ سیمی فائنل میں

کراچی کے پیپلز اسپورٹس کمپلیکس میں جاری چھٹی ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ کے تیسرے روز کھیلےگئے گروپ اے کے دو میچوں میں پاکستان نے افغانستان کو ایک گول سے جبکہ مالدیپ نے سری لنکا کو صفر کے مقابلہ میں دو گول سےشکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

مالدیپ نے چیمپئن شپ کا آغاز حال ہی میں سارک تنظیم کا رکن بننے والے ملک افغانستان کی ٹیم کو ایک کے مقابلہ میں نو گول سے شکست دے کر کیا تھا۔

جمعہ کی سہ پہر کھیلے گئے پہلے میچ میں مالدیپ کے کھلاڑی تمام وقت کھیل پر چھائے رہےاور سری لنکا کے کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

میچ کے سولہویں منٹ میں مالدیپ کے اسٹرائیکر اشفاق علی نے طاہر کے پاس پر گول کرکے سری لنکا پر سبقت حاصل کی تاہم اس کے بعد دونوں ٹیموں نےکئی اچھے مواقع بنائے مگر مضبوط دفاعی حکمتِ عملی کے باعث کوئی گول نہ بنایا جا سکا۔

میچ کے آخری دس منٹ میں ایک اچھی کوشش کے نتیجہ میں گیند طارق احمد کے پاس آئی مگر وہ سری لنکن گول کیپر تِلکا رتنے سے ٹکرانے سےنہ بچ سکے جسے ریفری نے مالدیپ کے کھلاڑی کو روکنے کی کوشش سے تعبیر کرتے ہوئے پنلٹی کک مالدیپ کے حق میں دے دی جس پر اسٹرائیکر عمر علی نے عمدہ کِک مار کر گیند گول پوسٹ میں پہنچادی۔

سری لنکا کو دو گول سے ہرانے کے بعد مالدیپ گروپ اے میں چھ پوائنٹس کے ساتھ نہ صرف سرِ فہرست ہے بلکہ سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر گیا ہے۔

گروپ اے کے ایک دوسرے میچ میں پاکستان نے ایک جاں توڑ مقابلے کے بعدافغانستان جیسی نسبتا کمزور ٹیم کو ایک گول سے ہرا کر سیمی فائنل تک اپنی رسائی ممکن بنائی۔

مقابلہ وقفہ تک بغیر کسی گول کے برابر تھا اور پہلے ہاف میں افغانستان کی کھلاڑیوں نے عمدہ دفاعی کھیل پیش کیا۔

دوسرے ہاف کے آٹھویں منٹ میں افغانستان کی دفاعی حکمتِ عملی کو اس وقت دھچکا لگا جب گول کیپر شمس الدین امیریگول ایریا سے باہر نکلتی ہوئی گیند کو ہاتھ لگا بیٹھے پاکستان کے اسٹرائیکر محمد عیسی نے اس موقع پر ملنے والی فری کِک کو کمال خوبصورتی سے گول پوسٹ میں پہنچادیا۔

چیمپیئن شپ کے دوسرے روزیعنی جمعرات کے روز کھیلےگئے گروپ بی کے پہلےمیچ میں دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش نے بھوٹان کو صفر کے مقابلہ میں تین گول سے ہرا دیا۔ بنگلہ دیشی سینٹر فارورڈ عارف کبیر نے کھیل کے بیالیسویں منٹ میں ایک فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو نہ صرف برتری دلائی بلکہ اٹھاونویں منٹ پر دوسرا گول کرکے نا تجربہ کار بھوٹانی ٹیم کو پریشر میں لے آئےجوتمام کوششوں کے باوجود کوئی گول نہ کرسکی۔

بنگلہ دیشی سینٹر فارورڈ عارف کبیر نے کھیل کے بیالیسویں منٹ میں ایک فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو نہ صرف برتری دلائی بلکہ اٹھاونویں منٹ پر دوسرا گول کرکے نا تجربہ کار بھوٹانی ٹیم کو پریشر میں لے آئےجوتمام کوششوں کے باوجودکوئی گول نہ کرسکی۔

دفاعی چیمپیئن بنگلہ دیش بھوٹان جیسی نئی ٹیم کے خلاف اس جارحانہ کھیل کا تو مظاہرہ نہ کر سکی جیسا کہ گزشتہ روز مالدیپ نے افغانستان کے خلاف کیا تھا مگر کھیل ختم ہونے سے چھ منٹ پہلے زاہد حسن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو تین گول کی برتری دلادی جو میچ کی فائنل وِسل بجنے تک برقرار رہی۔

میچ دیکھنے کے لیے بنگلہ دیشی نژاد تماشائیوں سمیت فٹبال کے شائقین کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

گروپ بی کے ایک دوسرے میچ میں بھارت کی مضبوط ٹیم نے نیپال کو شکست سے دو چار کیا۔ وقفہ تک مقابلہ دو ایک سے بھارت کے حق میں رہا بھارت کو میچ کے چھٹے اور پھر ستائیسویں منٹ میں مہتاب حسین نے دو گول اسکور کر کے برتری دلائی جسےمیچ کے پینتیسویں منٹ میں نیپال کے بسنت تھاپا نےاپنے گول سے چیلینج کیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کئی ناکام کوششیں کیں۔

گزشتہ روز کھیلےگئےگروپ اے کےابتدائی دو میچوں میں میزبان ٹیم پاکستان نے سری لنکا کو ایک گول سے جبکہ مالدیپ نے حال ہی میں سارک تنظیم کا رکن بننے والے ملک افغانستان کو ایک کے مقابلہ میں نو گول سے شکست دے کر چیمپیئن شپ کا آغاز کیا۔

پاکستان نے یوں تو گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے مگر میچ کا واحد گول عمران حسین نے ایک خوبصورت ہیڈر کے ذریعہ کیا انہیں پاس دینے والے کھلاڑی ذیش رحمان نے پاکستان کی دفاعی پوزیشن کو بھی مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ذیش رحمان اس سے قبل انگلش پریمیئر کلب فلہیم کے ڈیفینڈر رہ چکے ہیں۔

مالدیپ اور افغانستان کےمابین کھیلا گیا میچ یکطرفہ رہا مالدیپ کے طارق احمد اور فضیل ابراہیم نے تین تین گول کیے جبکہ اشفاق علی نے دو اور عمر علی نے ایک گول اسکور کیا۔ افغانستان کی جانب سے واحد گول سید مقصود نے اسکور کیا۔

اس چیمپیئن شپ میں سارک تنظیم کے رکن ممالک کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں رکھا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان پاکستان سمیت سری لنکا افغانستان اور مالدیپ جبکہ گروپ بی میں بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد