فٹبال: پاکستان اور امارات مدمقابل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایشین کپ فٹبال کا کوالیفائنگ میچ بدھ کو کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔ یہ میچ پہلےملتان کےقاسم باغ میں کھیلا جانا تھا لیکن غیرمعیاری اسٹیڈیم اور سفری سہولتوں کے فقدان کے سبب پاکستان فٹبال فیڈریشن کو یہ میچ کراچی کے پیپلز فٹبال اسٹیڈیم منتقل کرنا پڑا ہے۔ کراچی کا یہ سٹیڈیم دسمبر میں ساف فٹبال چیمپئن شپ کی میزبانی بھی کرچکا ہے۔ دونوں ٹیموں کاگروپ سی میں یہ دوسرا میچ ہے۔ پاکستانی ٹیم کو اردن کے خلاف عمان میں کھیلےگئے میچ میں صفر کےمقابلےمیں تین گول سےشکست کاسامنا کرناپڑاتھاجبکہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم نےاپنا میچ اومان کےخلاف ایک گول سےجیتاتھا۔ پاکستانی ٹیم کو ساف چیمپئن شپ سے بحرین کے کوچ سلمان احمد شاریدا کی خدمات حاصل ہیں جنہوں نے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی شامل کئے ہیں۔ پاکستانی کپتان گول کیپر جعفر خان اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ جن ٹیموں کے خلاف کھیل رہے ہیں وہ بین الاقوامی سطح پر بڑی ٹیمیں شمار کی جاتی ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ جعفر خان کہتے ہیں کہ اردن کی مضبوط ٹیم کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی لیکن دفاعی کھلاڑیوں کی غلطی کی وجہ سے گول ہوئےتاہم انہیں اپنے اسٹرائیکر عیسیٰ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ایشین کپ میں پاکستانی ٹیم اگلا کوالیفائنگ میچ اگست میں اومان کے خلاف کوئٹہ میں کھیلے گی،اومان ستمبر میں جوابی میچ کی میزبانی کرے گا۔ اردن کی ٹیم اکتوبر میں پشاور میں پاکستان کے مدمقابل ہوگی جبکہ امارات کی ٹیم نومبر میں اپنے ملک میں پاکستان سے کھیلے گی۔ | اسی بارے میں سیف فٹبال چمپئین شپ کراچی میں 30 September, 2005 | کھیل فٹ بال سیریز برابری پر ختم18 June, 2005 | کھیل فٹبال اسٹیڈیم کا فیصلہ کن معائنہ22 August, 2005 | کھیل پاکستان، مالدیپ سیمی فائنل میں10 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||