BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 August, 2005, 08:25 GMT 13:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فٹبال اسٹیڈیم کا فیصلہ کن معائنہ

News image
حالیہ پاک بھارت سیریز کے بعد ملک میں فٹ بال میں دلچسپی بڑھ گئی ہے
ساؤتھ ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سراج الاسلام بچو منگل کو پیپلز فٹبال اسٹیڈیم کا فیصلہ کن معائنہ کرنے والے ہیں ان کے ساتھ مارکیٹنگ کے ان کے دو ساتھی بھی ہونگے۔سراج الاسلام بچو کی رپورٹ کی روشنی میں کنفیڈریشن یہ فیصلہ کرے گی کہ اس سال دسمبر میں اس میدان پر ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ منعقد ہوسکتی ہےیا نہیں۔
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے سراج الاسلام بچو کا پیپلز فٹبال اسٹیڈیم کا یہ دوسرا معائنہ ہے اس سے قبل انہوں نے جون میں اس اسٹیڈیم کا معائنہ کیا تھا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ہدایت کی تھی کہ اگر وہ ساف چیمپئن شپ اس اسٹیڈیم میں منعقد کرانا چاہتی ہے تو اسے اسٹیڈیم کی فیلڈ اور دیگر سہولتوں کو بہتر بنانا ہوگا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن اور سندھ کی حکومت نے ان ضروری ہدایات کی روشنی میں پیپلز فٹبال اسٹیڈیم کی حالت بہتر کرنے کا کام شروع کردیا تھا جو تیزی سے جاری ہے۔چونکہ ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ کے میچز فلڈ لٹ ہونگے لہذا سراج الاسلام بچو کی موجودگی میں ایک نمائشی فلڈ لٹ میچ بھی کھیلا جائے گا تاکہ لائٹس کے معیار کا اندازہ لگایا جاسکے۔
پیپلز فٹبال اسٹیڈیم خطیر رقم خرچ کرکے تعمیر کیا گیا تھا لیکن یہ فٹبال سرگرمیوں کا اہم مرکز بننے کے بجائے رینجرز کا مسکن بن گیا۔
نومبر2003 میں اس میدان پر ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان کھیلا گیا۔اب ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ کی میزبانی ملنے پر کراچی کے فٹبال کے حلقے بہت خوش ہیں۔
ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں تین بار کی فاتح بھارت موجودہ چیمپئن بنگلہ دیش میزبان پاکستان۔ مالدیپ سری لنکا بھوٹان نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد