پیپلز فٹبال اسٹیڈیم کا معائنہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سراج الاسلام بچو نے پیر کو کراچی کے پیپلز فٹبال اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ہدایت کی کہ اس میدان کو دو ماہ میں مکمل طور پر تیار کرلیا جائے تاکہ یہاں ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد ہوسکے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے دسمبر میں ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پیپلز پلے اسٹیڈیم جہاں یہ مقابلے ہونگے کھیل کے قابل نہیں ہے اور اس پر کام جاری ہے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے سراج الاسلام بچو کےساتھ لندن میں فٹبال کی عالمی تنظیم کے مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ ٹام وھیلر اور ای این میتھی بھی پاکستان آئے ہیں۔ ان تینوں نے پیپلز اسٹیڈیم کے معائنے کے دوران کام کی رفتار کو اطمینان بخش قراردیا لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے ان تینوں نے آغاخان جمخانہ کے فٹبال گراؤنڈ اور کے ایم سی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا ان میدانوں کو پریکٹس کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کی معائنہ ٹیم ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ اسٹیڈیم کا دورہ کرے گی جس کے بعد ہی چیمپئن شپ کے کراچی میں انعقاد کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر ایس اے ایف ایف نے کراچی کے پیپلز اسٹیڈیم کو مسترد کردیا تو پھر چیمپئن شپ کے اسلام آباد میں انعقاد کا امکان ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||