BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی فٹبال ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی

استقبال
بھارت کی فٹ بال ٹیم کا کوئٹہ پہنچنے پر جوش استقبال کیا گیا۔
پاکستان اور بھارت کے مابین پہلی فٹ بال سیریز کے پہلے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں کوئٹہ پہنچ گئی ہیں جو کل شام اس سیریز کا پہلا میچ ایوب سٹیڈیم میں کھیلیں گے۔

دونوں ٹیموں میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں اور یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ ٹیسٹ سیریز ایشین گیمز کی تیاری کے لیے کھیلی جارہی ہے ۔

بھارتی ٹیم کوئٹہ کے علاوہ سولہ تاریخ کو پشاور اور اٹھارہ تاریخ کو لاہور میں میچ کھیلے گی جس کے بعد پاکستان کی ٹیم تین میچوں کی سیریز کھیلنے بھارت جائے گی۔

آج بھارت کی ٹیم کوئٹہ پہنچی تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ائیرپورٹ پر روایتی بلوچ موسیقی پر رقص کیا گیا اور بینڈ باجے بجائے گئے۔ ایئرپورٹ اور شہر کو جانے والے راستے پر حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان وینکٹاش نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوستانہ میچز ہیں اور انھیں ان میچوں سے اعتماد حاصل ہو گا۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ میچ ایشین گیمز کی تیاری کی لیے ہیں اور اس طرح کے کھیلوں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر ہوں گے۔

بھارتی ٹیم کے ایک سینیئر کھلاڑی ابھیشیک یادو نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم میں دس کھلاڑی تیئس سال سے کم عمر کے ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں لیکن کئی اپنے پہلے بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔

بلوچستان میں کھیلوں کے صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ یونس چنگیزی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم کوئٹہ پہنچ چکی ہے ۔

یونس چنگیزی نے کہا ہے کہ گراؤنڈ کو بین الاقوامی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور امید ہے کہ فیفا اس گرؤنڈ کو بین الاقوامی میچوں کے لیے منظور کر دے گی۔

انھوں نے کہا ہے اب اس پہلے بین الاقوامی میچ کے بعد ایران افغانستان اور وسطی ایشیا کی ٹیموں کو یہاں مدعو کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال سیاست کا شکار رہی ہے لیکن گزشتہ دو سال سے سیاست ختم ہو چکی ہے اور اب اس کھیل کی ترقی کے لیے کام ہو رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد