BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 June, 2004, 13:35 GMT 18:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک بھارت ہسپتالوں کے رابطے
News image
پاکستان سے تعلق رکھنے والی نور فاطمہ کا علاج بھی بھارت میں کیا گیا تھا
بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں دِل کے علاج کے ایک مشہور ادارے نرائن ہردیالے نے لاہور میں قائم ایک ہسپتال ک ساتھ ٹیلی میڈیسن یعنی ٹیلی فون کے ذریعے طبی رابطے کا آغاز کیا ہے۔

بنگلور میں واقع اس ہسپتال کو دل کی سرجری یا آپریشن سستے داموں میں کرنے کے سبب گزشتہ چند مہینوں میں خاصی شہرت حاصل ہوئی ہے خاص طور پر یہ ہسپتال اس وقت شہ سرخیوں میں آنے لگا جب دل کے پیدائشی مرض میں مبتلا پاکستانی لڑکی نور فاطمہ کا آپریشن نرائن ہردیالے میں کیا گیا۔

حالیہ مہینوں میں پاکستان اور ہندوستان کے باہمی تعلقات میں فروغ کے سبب زیادہ سے زیادہ لوگوں نے دل کے اس ہسپتال کی سرپرستی شروع کر دی ہے۔

ہسپتال کے چئیرمین ڈاکٹر دیوی شہٹی نے بی بی سی کو بتایا کہ ہسپتال میں پاکستان سے آنے والے دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہر روز دو سے تین پاکستانی مریض ہسپتال میں داخل کئے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر شہٹی نے کہا کہ ان کا ہسپتال لاہور کے ایک خیراتی ہسپتال سے بھی منسلک ہے اور ہفتے میں دو مرتبہ مریضوں کو ٹیلی میڈیسن کے ذریعے علاج کے بارے میں مشورہ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کانفرنسنگ کے ذریعے مریضوں کا بہت کم خرچ میں علاج ممکن ہے۔

بنگلور کے مضافات میں واقع اس ہسپتال میں جنوبی مشرقی ایشیاء کے علاوہ افریقہ ، مشرق وسطیٰ اور دنیا کے دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے مریض بھی داخل ہو رہے ہیں۔ اب اس ہسپتال سےغیر ممالک میں آباد ہندوستانی بھی مستفید ہورہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد