پاک بھارت ہسپتالوں میں رابطہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی شہر بنگلور میں واقع ایک ہسپتال نارائن ہِردیالئے سے خصوصی ٹیلی فون لائن کے ذریعے پاکستان میں قائم ایک طبی مرکز کو دل کی بیماریوں سے متعلق مشاورت فراہم کی جائے گی۔ نارائن ہِردیالئے ہسپتال کی چیئرپرسن ڈاکٹر دیوی شیٹھی نے سنیچر کو کہا کہ کراچی میں واقع طبی مرکز نے دل کے امراض کے لئے بھارتی ماہرین کی مدد مانگی ہے۔ بنگلور میں قائم دل کے امراض کے اس ہسپتال کو دنیا بھر میں دل کے سب سے زیادہ آپریشن کرنے کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔ نارائن ہِردیالئے میں گزشتہ جولائی ایک پاکستانی بچی نور فاطمہ کے دل کے آپریشن کے بعد یہ ہسپتال سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔ یہاں اب تک ستر پاکستانیوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ بنگلہ دیش، سری لنکا اور ماریشس سے مریض اپنا علاج کرانے اس ہسپتال آتے ہیں۔ ڈاکٹر شیٹھی کا کہنا ہے کہ نارائن ہِردیالئے کے بنگلہ دیش، ملیشیا اور بھارت میں بائیس ایسے مراکز ہیں جہاں ٹیلی فون کے ذریعے طبی مشاور کے منصوبے جاری ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||