BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 November, 2003, 13:18 GMT 18:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تھکن: دل کے دورے کا اشارہ
تھکن
مسلسل تھکن کا محسوس ہونا اور گہری نیند کا نہ آنا خطرے کی علامات ہیں

ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اگر آپ کو مسلسل تھکن محسوس ہوتی ہے یا سکون بخش گہری نیند نہیں آتی تو سمجھ لیں کہ آپ کو کسی بھی وقت دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

تحقیق پانچ سو ایسی خواتین سے کیے گئے انٹرویوز کے بعد سامنے آئی ہے جن پر دل کا دورہ پڑ چکا تھا۔

ستر فی صد خواتین نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے پہلے انہیں مسلسل تھکن کا احساس ہوتا تھا جو بڑھتا چلا گیا جب کے اڑتالیس فی صد خواتین کا کہنا تھا کہ دورہ پڑنے سے ایک ماہ پہلے سے گہری نیند کے آرام سے محروم ہو چکی تھیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے خواتین کا انتخاب اس لیے کیا ہے کہ اب خواتین میں دل کے امراض کا تناسب بڑھتا جا رہا ہے اور دل کے امراض کا شکار ہو کر مرنے والوں میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

اس تحقیق میں چھیاسٹھ سال کی اوسط عمر رکھنے والی ایسی خواتین کو لیا گیا ہے جنہیں گزشتہ چار سے چھ ماہ کے دوران اس تکلیف سے گزرنا پڑا۔

جب نیند اڑنے لگے تو جان لیں کہ جسم آپ کو خطرے کا اشارہ دے رہا ہے

تحقیق میں شامل خواتین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ انہیں بعض اور بیماریاں بھی تھیں لیکن دل کے دورے کے ایک ماہ پہلے سے انہیں خاص طور پر تھکن، بے خوابی اور بے چینی کی شکایات تمام شکایات سے زیادہ ہو گئی تھیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد