BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 December, 2004, 17:10 GMT 22:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریل رابطے، بات چیت کا پہلا دور

ریل رابطہ
نیا رابطہ دونوں ممالک کے ریگستانوں کے درمیان سفر آسان بنائے گا
پاکستان اور بھارت کے ریلوے حکام کے درمیاں کھوکھرا پار سے مونا باؤ تک ریل سروس کی بحالی کے لیے دو روزہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک میں اس مرحلے کا حتمی دور جمعہ کو ہوگا۔

اگر مذاکرات کامیاب ہوئے یہ دونوں ممالک کے درمیان یہ ریل رابطے کا دوسرا ذریعہ ہوگا۔ لاہور کے نزدیک واہگہ کے مقام سے پہلے ہی ’سمجھوتہ ریل گاڑی‘ چل رہی ہے۔

جمعرات کے روز ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا البتہ اتنا کہا گیا ہے کہ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

ان مذاکرات سے کچھ دن قبل بھارت کے وزیر خارجہ نے دلی میں کہا تھا کہ آئندہ سال اکتوبر میں کھوکھرا پار سے موناباؤ تک ریل سروس شروع ہوجائے گی۔

لیکن پاکستان کے وزیر ریلوے نے اسی دن اکتوبر میں ریل سروس کی بحالی کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہہ دیا تھا کہ اس میں کم سے کم پندرہ سے اٹھارہ ماہ کا عرصہ لگے گا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ جس طرح پاکستان سب سے پہلے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دے رہا اس سے لگتا ہے کہ شاید ریلوے سروس کی بحالی ان کی ترجیحات میں اتنی اہمیت کی حامل نہیں۔

دونوں ممالک میں دوسرا ریل رابطہ بحال کرنے کے لیے بات چیت کا دوسرا دور جمعہ کو ہونا ہے، جس کے بعد مشترکہ بیان جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک میں کھوکھرا پار اور مونا باؤ کے درمیاں ریل گاڑی چلتی تھی لیکن سن پینسٹھ کی جنگ کے بعد یہ سروس بند ہوگئی۔ پرانے وقت کی ریلوے کی پٹڑی چھوٹی’گیج‘ والی ہے جسے اب بڑی ’گیج، میں تبدیل کرنا ہے۔

پچاس کلومیٹر کے لگ بھگ پٹڑی بچھانے کا کام پاکستان کے مطابق آئندہ سال اکتوبر میں مکمل ہونا مشکل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد