BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 October, 2004, 11:45 GMT 16:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک انڈیا مذاکرات: تاریخیں طے

دونوں ملکوں کے دفاع کے سیکریٹروں میں پہلے مرحلے کے دوران سیاچین پر بات چیت ہوئی تھی
دونوں ملکوں کے دفاع کے سیکریٹروں میں پہلے مرحلے کے دوران سیاچین پر بات چیت ہوئی تھی
پاکستان اور بھارت نے جامع مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے مختلف سطح کی بات چیت کے شیڈول پر اتفاق کرلیا ہے۔ تاہم خارجہ سیکریٹریز کی سطح پر بات چیت کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوسکی۔

آٹھ نکات کے متعلق دونوں ممالک کے درمیان افسران کی سطح کی طے شدہ ملاقاتوں میں سے چار بھارت اور چار پاکستان میں ہوں گی۔ ملاقاتوں کے حتمی شیڈول پر اتفاق آج اسلام آباد میں قائم بھارتی ہائی کمیشن میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

بدھ کے روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کےترجمان مسعود خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے لیے’ملاقاتوں کے کیلینڈر‘ پر اتفاق ہوگیا ہے جس کے مطابق منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے بارے میں حکام کے درمیان بات چیت اور یادداشت نامے کو حتمی شکل دینے کے لیے ملاقاتیں انتیس اور تیس نومبر کو نئی دلی میں ہوں گی۔

ان کے مطابق ریلوے حکام کے درمیان مونا باؤ سے کھوکھرو پار تک ریل سروس کی بحالی کے لیے بات چیت دو سے تین دسمبر تک اسلام آباد میں کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کے کوسٹ گارڈز اور پاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حکام کی سطح پر مواصلاتی رابطہ بحال کرنے کے لیے یادداشت نامے پر غور کے لیے ملاقات تین اور چار دسمبر کو نئی دلی میں ہوگی۔

سرینگر اور مظفر آباد کے درمیان بس سروس کی بحالی کے لیے تمام امور پر بات چیت مطابق سات اور آٹھ دسمبر کو نئی دلی میں ہوں گی۔

تجارتی ماہرین کے درمیان نو اور دس دسمبر کو نئی دلی میں ملاقاتیں ہوں گی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ جوہری معاملات کے بارے میں اعتماد کی بحالی کے اقدامات کے متعلق ماہرین کی سطح پر بات چیت اور میزائیل تجربے سے پہلے ایک دوسرے کو نوٹس دینے کے متعلق معاہدے کے مسودہ کا جائزہ لینے کے لیے ملاقاتیں چودہ اور پندرہ دسمبر کو اسلام آباد میں ہوں گی۔ جبکہ چودہ اور پندرہ دسمبر کو کراچی کے قریب سرکریک کی سرحدوں کے کھمبوں کا مشترکہ فضائی سروے بھی ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ روایتی شعبے میں اعتماد کی بحالی کے اقدامات کے لیے ماہرین کے درمیان پندرہ اور سولہ دسمبر کو اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوں گی۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ’ہمیں جموں وکشمیر کے حل کے لیے پرامید رہنا چاہیے اور اس ضمن میں سخت محنت بھی کرنی ہوگی۔‘ ایک اور سوال پر مسعود خان نے کہا بھارت کے ساتھ ہر سطح پر رابطے ہیں اور جموں وکشمیر کے حل کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سیاچین کے متعلق کوئی تاریخ طے نہ ہونے کے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ گذشتہ اگست میں دونوں ممالک کے سیکریٹری دفاع کی سطح پر بات چیت ہوئی تھی۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے نمائندوں نے سیاچین کے مسئلے کے حل کے لیے تجاویز کا تبادلہ بھی کیا تھا اور اب بھی رابطے میں ہیں اور جیسے ہی ملاقات کی تاریخ طے ہوگی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

مسعود خان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری دسمبر میں ملیں گے اور جموں و کشمیر اور امن و سلامتی کے امور پر بات کریں گے۔ ان کے مطابق پاکستان نے سیکریٹری سطح کی ملاقات کے لیے تاریخ تجویز کی ہے اور امید ہے کہ بھارت اس سے اتفاق کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بائیس سے تئیس اکتوبر تک دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل ڈان میکنن پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور ان سے تمام باہمی امور پر بات چیت کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد