BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 September, 2004, 15:07 GMT 20:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہند پاک مذاکرات: کتنی پیش رفت

 ہند پاک
تجزیہ کار اس بات چیت سے بہت زیادہ پر امید نظر نہیں آتے ۔
ہندوستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ اتوار کو دلّي میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو روزہ بات چیت سے ایک بار پھر امن کے عمل میں پیش رفت کے لیے امیديں پیدا ہوئی ہیں۔

ہندوستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد مذاکرات کے عمل میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ مختلف وزراء کی طرف سے دئیے گئے الگ الگ بیانات سے بھی صورتحال پیچیدہ ہوئی ہے۔

جمعہ کو پاکستان کے خارجہ سکریٹری ریاض کھوکھر دلّی پہنچ رہے ہیں اور وہ ہفتے کے روز اپنے ہندوستانی ہم منصب شیام سرن کے ساتھ اب تک ہونے والی بات چیت میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

سابقہ وزیر اعظم واجپیئی کی حکومت کے تحت دونوں ملکوں نے عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے تھے۔ من موہن سنگھ حکومت کے قیام کے بعد اعتماد کی بحالی کی کئی تجاویز آئیں لیکن ان میں کوئی پیش رفت نہيں ہوئی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اپنے ہندوستانی ہم منصب نٹور سنگھ سے اتوار اور پیر کو بات چیت کريں گے۔ ہندوستان نے اشارے دئیے ہیں کہ وہ بعض اقدامات کے لیے تیار ہے ۔ حالانکہ یہ اشارے بہت مبہم ہیں۔

دلّی میں پاکستانی رہنما ؤں کی مصروفیات میں بعض علیحدگی پسند حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک ہفتے کے روز دلّی پہنچ رہے ہیں۔ میر واعظ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت پوری طرح غیر جانب داری سے کام لے رہا ہے۔ اس لیے مسٹر قصوری سے بات چیت میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت میں حریت کے دھڑوں کو یکجا کرنے کے سوال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

مسٹر قصوری کی حریت کے رہنماؤں سے بات چیت کو ہندوستان کی سیاسی حلقرں میں شک و شبہ کی نظر سےدیکھا جائے گا اور بہت ممکن ہے کہ وزراء خارجہ کے اعلی سطح کے یہ مذاکرات اسی طرح کے تنازعہ کی نظر ہو جائیں۔

تجزیہ کار اس بات چیت سے بہت زیادہ پر امید نظر نہیں آتے ۔ ان کا خیال ہے کہ بات چیت میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوگی۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ بات چیت ٹوٹے گی نہیں۔ اور نہ ہی یہ پیچھے کی طرف جائے گی کیونکہ بقول انکے دونوں ملکوں پر بین الاقوامی دباؤ بہت ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد