’ کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت اور پاکستان کے وزراء خارجہ نے نئی دہلی میں دو روزہ مذاکرات کے پہلے دن بات چیت کو مسئلہ کشمیر پر مرکوز رکھا۔ تین سال میں دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے درمیان پہلی مرتبہ ہونے والے ان مذاکرات میں حکام کے مطابق مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی۔ مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بات چیت بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اس دوران پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید قصوری اور ان کے بھارتی ہم منصب نٹور سنگھ نے علیحدہ علیحدہ بھی ملاقات کی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ مسعود خان نے کہا کہ پہلے دن مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت ہوئی۔ نئی دہلی سے بی بی سی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ فریقین ان مذاکرات کے نتیجے میں کسی بڑے فیصلہ کی توقع نہیں کر رہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ان مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو بنیادی قرار دے کر اس پر بات چیت کرنا چاہتا ہے جب کے بھارت تمام مسائل پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||