پی ایم سعید انتقال کرگئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیرتوانائی پی ایم سعید کی میت پیر کوجنوبی کوریا سے دارالحکومت دلی لائی جا رہی ہے۔ پی ایم سعید اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ان کی عمر 64 سال تھی۔ علاج کے لیے انہیں جنوبی کوریا لے جایا گیا تھا۔ منگل کو دلی میں آل انڈيا کانگریس کمیٹی کے دفتر میں کچھ دیر رکھنے کے بعد آخری رسومات کے لیے ان کی میت کو لکش دیپ بھیج دیا جائےگا۔ آخری وقت میں ان کے پاس ان کی بیوی، بیٹے اور ایک بیٹی موجود تھی۔ انہوں نے 26 سال کی عمر میں اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد پی ایم سعید نے مسلسل دس بار لکش دیپ کی لوک سبھا سیٹ پر جیت حاصل کی۔ تیرہویں لوک سبھا میں انہیں ایوان کا ڈپٹی اسپیکر بھی بنایا گیا تھا تاہم سال دو ہزار چار کے قومی انتخابات میں انہیں شکست کا سامنہ کرنا پڑا لیکن وزیر اعظم منموہن سنگھ نے انہیں کابینہ میں جگہ دی اور انہیں توانائی کا ويزر منتخب کیا گیا۔ فی الوقت وہ راجیہ سبھا کے رکن تھے۔ ان کی پیدائش دس مئی 1941 کو لکش دیپ میں ہوئی۔ ایم سعید نے بی کام کرنے کے بعد قانون کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کچھ وقت تک وکیل کی حیثيت سے بھی کا م کیا لیکن سیاست میں | اسی بارے میں وزیر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ09 November, 2004 | انڈیا سابق وزیر کی پراسرار ہلاکت05 July, 2005 | انڈیا بھارتی کشمیر کے وزیرِ تعلیم قتل18 October, 2005 | انڈیا کمپیوٹروں کے لیے شمسی توانائی02 September, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||