BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 November, 2004, 15:27 GMT 20:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

News image
بھارتیہ جنتا پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ مسٹر تسلیم الدین کو وزارتی کونسل سے فورا باہر کیا جائے۔
بہار کی ایک عدالت نے متنازعہ مرکزی وزیر تسلیم الدین کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ان کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے ‌فراڈ کے ذریعے ایک جیپ حاصل کی تھی۔

مہندرا اینڈ مہندرا کمپنی کے ایک ڈیلر نے شکایت درج کی ہے کہ سول سپلائی کے وزیر تسلیم الدین نے پانچ برس قبل ایک جیپ خریدنے کے لۓ تین لاکھ روپے کا ایک چیک دیا تھا جو بینک سے خالی لوٹ آیا تھا یعنی باؤنس ہو گیا تھا۔

کمپنی کے وکیل نگیندر کمار نے بتایا ہے کہ پٹنہ کے فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسٹر تسلیم الدین کے خلاف وارنٹ جاری کرتے ہوۓ ایر یا کے سپریٹنڈنٹ آف پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ گرفتاری کے وارنٹ پر فورا عمل کریں۔

عدالت نے آئندہ سماعت کے لۓ 20 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ مسٹر تسلیم الدین کو وزارتی کونسل سے فورا باہر کیا جاۓ۔ پارٹی کے سینر رہنما سشیل مودی نے مسٹر تسلیم الدین کو ''عادی قصوروار'' بتایا ہے۔

مسٹر مودی نے کہا ہے کہ تسلیم الدین کو مجرمانہ ریکارڈ کے سبب ایک بار پہلے بھی دیوگوڑا حکومت سے نکالا جا چکا ہے۔ سپریم کورٹ نے حال میں بہار حکومت کے اس طرز عمل پر نکتہ چینی کی تھی جس تحت اس نے مسٹر تسلیم الدین کے خلاف بعض پرانے مجرمانہ معاملات اچانک واپس لے لئے تھے ۔

مسٹر مودی نے کہا ہے کہ منموہن سنگہ حکومت تسلیم الدین کے مجرمانہ ریکارڈ کے باوجود انہیں نہ نکال کر ان کی پشت بناہی کر رہی ہے۔

سول سپلائی کے وزیرمملکت تسلیم الدین کے خلاف چیک باؤنس ہونے اور روپیہ ادا نہ کرنے کے علاوہ بھی بہار میں متعدد مقدمات درج ہیں ۔ حزب اختلاف کی جما عتیں ایک عرصے سے ان کے استعفی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد