بہار میں نسلی تشدد، آٹھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں نچلی ذات کے ہندوؤں پر حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ ضلع نواڈا میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بہار کے چکوائی گاؤں میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے نواڈا ضلعے جانے والی سڑکوں کی ناکہ بندی کر دی ہے تاکہ حملہ آوروں کو پکڑا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ علاقے میں ہونے والے نسلی فسادات کی ایک کڑی ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق بہار میں نسلی کشیدگی کے حوالے سے ہونے والی پرتشدد کارروائیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ بہار، بھارت کی غریب ترین ریاست تصور کی جاتی ہے جہاں لاقانونیت بھی عام ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||