بہار میں دریا بپھر گیا: 30 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں حکام نے بتایا ہے کہ دریا میں طغیانی سے متعلقہ تین مختلف واقعات میں تیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے بھاگ متی نامی دریا کو عبور کرنے کی کوشش میں تھے جب حادثے کا شکار ہوگئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ انیس افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی بس ریاست کے شمالی علاقے میں ایک پل کو پار کرتے ہوئے دریا میں گر گئی۔ اسی علاقے میں ایک جیپ پھسل کر دریا میں گر گئی جس سے اس میں سوار دونوں افراد مارے گئے۔ ادھر ایک کشتی ڈوب جانے سے خطرہ ہے کہ نو افراد مارے گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||