بھارتی کشمیر کے وزیرِ تعلیم قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکام کے مطابق بھارت کے زیرِانتظام کشمیر میں شدت پسندوں نے تعلیم کے وزير غلام نبی لون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے اس حادثہ میں ایک سکیورٹی گارڈ سمیت ایک شدت پسند کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ شہر کے انتہائی پہرے والے علاقہ تلسی باغ میں پیش آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کی صبح دو شدت پسندوں نے وزير تعلیم کے گھر کے سامنے گولیاں چلانی شروع کر دیں ۔ فائرنگ میں مسٹر لون کے پڑوسی مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما یوسف تارگامی کا ایک ذاتی محافظ ہلاک ہو گیا۔ تاہم جب مسٹر تارگامی کے دوسرے گارڈ نے جواب میں گولیاں چلائیں تو اس میں ایک شدت پسند مارا گیا ۔ اس کے بعد ایک شدت پسند مسٹر لون کے گھر میں داخل ہوگیا اور ان پر مسلسل گولیاں چلانے لگا۔ مسٹر لون کوجب زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا تو راستے میں ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔ ریاستی حکومت نے پورے علاقے میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ لیکن زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاورائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ آٹھ اکتبور کے زلزلے کے بعد وادی میں شدت پسندی کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||