کوئٹہ میں پاک بھارت فٹبال میچ ڈرا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا پہلا فٹبال میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ایوب سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر زبردست حملے کیے لیکن زیادہ تر حملوں کو دونوں ٹیموں کے گول کیپرز نے کامیاب نہیں ہونے دیا۔ کچھ کوششیں فاروڈ کھلاڑیوں کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوئیں۔ بھارت کی طرف سے گول دوسرے ہاف میں سنیل شیٹری نے کیا جس سے پاکستان کی ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا۔ اس گول سے پہلے بھارت کی ٹیم پاکستان کے گول پر مسلسل حملے کرتی رہی لیکن گول کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے پے در پے وار شروع کر دیے۔ میچ ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عیسٰی نے فری کک پر گول کرکے میچ برابر کر دیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان وینکٹیش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ اس ماہ کی سولہ تاریخ کو پشاور جبکہ تیسرا اور آخری میچ اٹھارہ تاریخ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان کی ٹیم تین میچوں کی سیریز کھیلنے بھارت جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||