BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 June, 2006, 09:15 GMT 14:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بریڈمین اورگارنر سب سے بہترین
بریڈمین اور ایشین بریڈمین ظہیر عباس
ایشین بریڈ مین ظہیر عباس بھی بہترین بیسٹمینوں کی فہرست میں ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بہترین بیسٹمینوں اور بولروں لسٹ میں ڈان بریڈمین اور جوئیل گارنر بہترین قرار پائے ہیں۔

کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بیسٹمین اور بولر کی نئی ریٹنگ کے مطابق جوئیل گارنر سب سے بہترین بولر ہیں جبکہ اس فہرست میں وسیم اکرم اور شین وارن کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ پاکستان کے فاسٹ بولر عمران خان کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بولروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

بہترین بیٹسمین
ڈان بریڈ مین ( آسٹریلیا)
ایل ہٹن ( انگلینڈ)
جے ہوبز (انگلینڈ)
پی مے ( انگلینڈ)
ویوین رچرڈز ( ویسٹ انڈیز)
سی والکاٹ ( ویسٹ انڈیز)
گیری سوبرز ( ویسٹ انڈیز)
رکی پونٹنگ ( آسٹریلیا)
میتھیو ہیڈن ( آسٹریلیا)
ظہیر عباس ( پاکستان

کرکٹ کی تاریخ کے سب بہترین بولر جوئیل گارنر کو 940 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر ہیں۔ دوسرے نمبر پر آنے والے انگلنیڈ کے بولر ایس بارنس ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر بھی انگلینڈ ہی کے جی لوہمان ہیں۔

نیوزی لینڈ کے مشہور زمانہ فاسٹ بولر رچرڈ ہیڈلی 923 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے بہترین بولر ہیں جبکہ عمران خان 922 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

آخری پانچ بولروں میں سری لنکا کے مرلی دھرن، آسٹریلیا کے گلین مگرا، انگلینڈ کے ٹی لاک، ویسٹ انڈیز کے کرٹلی امبروز اور انگلینڈ کے آل رونڈر آئن بوتھم شامل ہیں۔

بہترین بولر
جوئیل گارنر (ویسٹ انڈیز)
ایس بارنز ( انگلینڈ)
جی لوہمن (انگلینڈ)
رچرڈ ہیڈلی (نیوزی لینڈ)
عمران خان (پاکستان)
مرلی دھرن ( سری لنکا)
گلین مگرا ( آسٹریلیا)
ٹی لاک ( انگلینڈ)
کرٹلی امبروز ( ویسٹ انڈیز)
آئن بوتھم (انگلینڈ)

کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بیٹسمینوں میں ڈان بریڈمین ہمیشہ کی طرح پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اس لسٹ میں برآئن لارا، سچن تندولکر اور سنیل گواسکر کے لیئے کوئی جگہ نہیں بنتی ہے۔

بریڈمین کے بعد انگلینڈ کے لین ہٹن ، جے ہابز، پی مے شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین ویوین رچرڈ کا نمبر پانچواں ہے۔ ویوین رچرڈز کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے سی والکاٹ، گیری سوبررز، رکی پونٹنگ، میتھیو ہیڈن اور پاکستان کے ایشین بریڈمین کے نام سے شہرت پانے والے ظہیر عباس شامل ہیں۔

ریٹنگ کا تعین کرتے وقت بیٹسمین کے رنز کی تعداد، مخالف ٹیم کی طاقت اور میچوں کے نتائج کو سامنے رکھا جاتا ہے۔

مبصرین کے مطابق سنیل گواسکر، سچن تندولکر، برائن لارا اور سٹیو وا اور ایلن بورڈر جیسے کھلاڑیوں کے نام شامل نہ ہونے کی وجہ سے آئی سی سی کی لسٹ متنازعہ حثیت اختیار کر گئی ہے۔

اس طرح ڈینس للی، کپل دیو، وسیم اکرم، شین وارن جسیے عظیم بولر بھی اس فہرست میں شامل نہ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد