BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پونٹنگ: سربریڈمین کا ریکارڈ برابر
آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ نے جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک اور سنچری بنا کر سر ڈان بریڈمین کا انتیس ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں کھیلے جا رہے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اٹھائیس رنز بنائے۔

جب پونٹنگ کا سکور اٹھانوے رنز تھا تو ان کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل ہوئی تھی لیکن وہ بال بال بچ گئے اور پھرانہوں نے چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ تاہم اگلی ہی گیند پر وہ آؤٹ ہوگئے۔

برائن لارا نے اکتیس سنچریاں بنائی ہیں
پونٹنگ کو برائن لارا کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیئے مزید دو سنچریوں کی ضرورت ہے۔ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز انڈیا کے سچن تندولکر کو ہے جنہوں نے پینتیس مرتبہ سو سے زیادہ سکور کیا ہے

جب پونٹنگ کا سکور پانچ تھا تو ان کا ایک کیچ چھوڑ دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے جسٹن لینگر کے ساتھ مل کر ستانوے رنز کی پارٹنرشپ کی۔

اس سے پہلے میتھیو ہیڈن دوسرے ہی اوور میں سلپ میں کیچ ہوگئے تھے۔

ڈیمیئن مارٹن نے منفرد انداز میں کھیلتے ہوئے پچاس رنز بنائے تاہم وہ اور بریٹ لی دو اوور کے اندر اندر آؤٹ ہوگئے۔

پونٹنگ نے سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ ایک سو دو میچ کھیل کر برابر کیا ہے۔ بریڈ مین نے یہ کارنامہ صرف باون میچ کھیل کر کیا تھا۔

آسٹریلیا کے موجودہ کپتان کے رنز بنانے کی اوسط پچاس سے زیادہ ہے لیکن یہ اوسط بھی ڈان بریڈ مین کی شاندار اوسط سے کم ہے۔ بریڈمین نے باون میچوں میں ننانوے اعشاریہ نو چار کی اوسط سے رنز بنائے تھے اور اگر وہ اپنی آخری اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ نہ ہوتے تو یہ اوسط سو سے بڑھ جاتی۔

سلپ میں دو کھلاڑی تھے مگر پونٹنگ کا کیچ نہ پکڑا جا سکا

پونٹنگ کو برائن لارا کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیئے مزید دو سنچریوں کی ضرورت ہے۔ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز انڈیا کے سچن تندولکر کو ہے جنہوں نے پینتیس مرتبہ سو سے زیادہ سکور کیا ہے۔

رکی پونٹنگ نے سر بریڈمین کے ساتھ موازنے میں انکساری کا مظاہرہ کیا اور کہا ’میں نے سر بریڈمین سے دگنی بار کھیل کر ان کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔‘

اپنی ٹیم کی کارکردگی پر آسٹریلوی کپتان نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اچھی بنیاد کے باوجود تین وکٹیں جلدی جلدی گر گئیں۔ انہوں نے کہ کھیل کے حالات بہت مناسب تھے۔ تاہم جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بہت ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ اس وقت گری جو اس کا سکور صفر تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد