آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ پر فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے چوبیس رن سے فتح حاصل کر لی ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں یہ آسٹریلیا کی پہلی فتح تھی۔ اس سے قبل دونوں میچ جنوبی افریقہ نے جیتے تھے۔ پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دو سو پچپن رن کا ہدف فراہم کیا تھا لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم اڑتالیسویں اوور میں دو سو تیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلےکھیلنے کی دعوت دی تھی اور آسٹریلیا نے کپتان رکی پونٹنگ، ڈیمیئن مارٹن اور سائمن کیٹچ کی عمدہ بلے بازی کی بدولت مقررہ پچاس اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چوّن رن سکور کیے۔ پہلے دو میچوں سے زخمی ہونے کی وجہ سے باہر رہنے والے رکی پونٹنگ نے بیاسی گیندوں پر باسٹھ رن بنائے۔ مارٹن نے بھی نصف سنچری بنائی جبکہ کیٹچ 49 رن پر رن آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے شان پولاک نے پنتالیس رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز اننگز کے آغاز سے ہی مطلوبہ اوسط حاصل کرنے میں ناکام رہے اور شان پولاک کی انہّتر اور ڈی ویلیئرز کی اڑسٹھ رنز کی اننگز کے باوجود 255 رن کا ہدف حاصل نہ کر سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی نے چار، شین واٹسن نے دو جبکہ ناتھن بریکن، مائیکل کلارک اور سٹیورٹ کلارک نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ سیریز کا چوتھا میچ آئندہ جمعہ کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا نے وی بی سیریز جیت لی14 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا پہلا فائنل ہار گیا10 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا: شکست کا سلسلہ طویل19 June, 2005 | کھیل آسٹریلیا بنگلہ دیش جائے گا08 June, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||