BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 July, 2006, 06:35 GMT 11:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوول: پاکستان چھ وکٹ سے جیت گیا
شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے پہلی چارگیندوں پر بائیس رن بنائے
کپتان انضمام الحق اور شاہد آفریدی کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے ایک چیریٹی میچ میں عالمی الیون کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔

لندن کے اوول گراؤنڈ پر کھیلا جانے ولا یہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے دس، دس اوور تک محدود کر دیا گیا تھا اور عالمی الیون نے سچن تندولکر کے عمدہ نصف سنچری کی بدولت پاکستان کو 125 رن کا ہدف فراہم کیا تھا۔

عالمی الیون کے لیئے دیگر نمایاں بلے بازوں میں مہندر سنگھ دھونی بھی تھے جنہوں نے صرف تیرہ گیندوں پر پینتیس رن بنائے۔

پاکستانی ٹیم نے بھی تیزی سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور شاہد آفریدی نے پہلی چارگیندوں پر بائیس رن بنا ڈالے۔ وہ اکتالیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں کپتان انضمام الحق کی سترہ گیندوں پر چھتیس رن کی اننگز نے پاکستان کو فتح دلوا دی۔

انضمام الحق نے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی

یہ میچ پاکستان اور کشمیر کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیئے کھیلا گیا اور اسے دیکھنے کے لیئے بیس ہزار سے زائد افراد میدان میں موجود تھے۔ اس میچ سے ڈھائی لاکھ پونڈ کی آمدنی ہوئی جسے زلزلہ زدگان کی بہبود کے لیئے استعمال کیا جائےگا۔

پاکستان کے دورۂ انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے لارڈز میں شروع ہو رہا ہے اور پاکستان کو شعیب اختر اور رانا نوید الحسن کے زخمی ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بالر محمد آصف کی بھی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

چیریٹی میچ میں پاکستانی بالروں کی کمی پورا کر نے کے لیئے بولنگ کوچ اور سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے بھی بولنگ کی لیکن اپنے کوٹے کے دو اوور کروانے کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد