رانا نوید ٹیسٹ سیریز سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے میڈیم فاسٹ بالر رانا نوید الحسن’گروئن انجری‘ کی وجہ سے انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ سیریز سے قبل اس تکلیف سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے تاہم اب انہیں آپریشن کی ضرورت ہے۔ رانا نوید کے زخمی ہونے کے بعد پاکستان نے نوجوان فاسٹ بالر سمیع اللہ نیازی کو طلب کر لیا ہے۔ سمیع اللہ کے پہلے ٹیسٹ میں کھیلنے کے امکانات خاصے روشن ہیں کیونکہ پاکستان کے دیگر دو فاسٹ بالر محمد سمیع اور محمد آصف بھی زخمی ہیں۔ پاکستان کے چیف سلیکٹر وسیم باری کا کہنا ہے کہ ’انضمام نے سمیع اللہ نیازی کو بائیں ہاتھ کا بالر ہونے کی بناء پر چنا ہے کیونکہ اس سے ان کے بالنگ سکواڈ میں تنوع پیدا ہوگا‘۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو یقینی طور پر رانا نوید کی کمی محسوس ہو گی کیونکہ وہ انگلش حالات میں وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ رانا نوید کی تکلیف کے سامنے آنے پر پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے ان کی کاؤنٹی سسیکس پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے رانا سے حد سے زیادہ بالنگ کروائی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ اس پر سسیکس کے مینیجر نے کہا تھا کہ رانا نوید الحس نے اوسطاً ایک اننگز میں سولہ اوور کیئے جو کہ کسی لحاظ سے زیادہ نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں نوید دورۂ انگلینڈ میں’ کھیلیں گے‘29 June, 2006 | کھیل بولنگ کمزور نہیں ہے، انضمام23 June, 2006 | کھیل مشتاق احمد کی واپسی کا امکان 16 June, 2006 | کھیل رانا نوید الحسن بھی ان فٹ ہو گئے15 June, 2006 | کھیل ’انگلینڈ سیریز سخت ہو گی‘14 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||