BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 June, 2006, 14:06 GMT 19:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تندولکر عالمی رینکنگ میں پیچھے

تندولکر
تندولکر اس سے پہلے عالمی رینکنگ میں اتنے نیچے نہیں گئے
انڈیا کے مشہور بلے باز سچن تندولکر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں بائیسویں مقام پر چلےگئے ہیں۔ آئی سی سی نے کارکردگی کی بنیاد پر جن بیس اعلٰی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے اس میں سچن کا نام شامل نہیں ہے لیکن بھارت کے کپتان راہل ڈراوڈ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اپنے چودہ سالہ کرئیرمیں تندولکر عالمی رینکنگ میں اتنے نیچے پہنچ گئے ہیں۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان حالیہ سیریز میں وہ نہیں کھیل رہے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے سے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کمی آتی ہے۔ لیکن آئی سی سی کے ایک اعلٰی افسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دس ٹیسٹ میچوں میں تندولکر کا اوسط تقریباً اٹھائیس رہا ہے جو ان کے مجموعی اوسط 39 ۔ 53 سے بہت کم ہے۔

’ کھلاڑی کی خراب کارکردگي اسکی رینکنگ کو متاثر کرتی ہے۔‘

کندھے میں چوٹ کے سبب تندولکرگزشتہ کئی ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں۔ لیکن کندھے کے آپریشن کے بعد سے وہ دوبارہ کھیل میں واپسی کی کوششیں کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انگلینڈ میں ایک کلب کے ساتھ کھیلتے ہوئے انہوں نے دو سنچریاں بھی سکور کی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ برس ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے سچن کو پوری طرح فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ بھارتی ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی جیسے نوجوان کھلاڑی ہیں اور اب ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لیےکھلاڑیوں میں زبردست مقابلہ ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ’ایل جی پلئیرز رینکنگ‘ کی جو نئی فہرست جاری کی ہے اس میں آسٹریلیا کے بلے باز رکی پونٹنگ اول نمبر پر ہیں اور راہول ڈراوڈ دوسرے نمبر پرہیں جبکہ وریندر سہواگ تیرہویں نمبر پر ہیں۔

بالنگ میں سرلنکا کے اسپن گیند باز متھیّا مرلی دھرن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے انل کمبلے آٹھویں اور عرفان پٹھان تیرہویں نمبر پر ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد