تندولکر: ٹیسٹ سے پہلے ٹیسٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے مایہ ناز بلے باز سچن تندولکر کو ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی انڈین ٹیم میں شمولیت کے لیے ممبئی میں فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ راہول ڈراوڈ کی قیادت میں انڈیا کی کرکٹ پہلے ہی ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے، جہاں وہ جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ انڈیا کی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دو جون سے شروع ہونے والی ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سچن تندولکر کی شمولیت کے بارے میں خاصی پرامید ہے۔
تندولکر کا کہنا ہے کہ ان کے معالج اور جسمانی تریبت پر مامور ’فزیو‘ ان کی صحت یابی سے بہت مطمئن ہیں۔ تندولکر ان دنوں مدراس میں انڈیا کی سب سے بڑی کرکٹ کی تربیت گاہ ایم آر ایف میں جسمانی تریبت اور مشقوں سے گزر رہے ہیں۔ انڈیا کے اسٹار بلے باز نے کہا کہ ان کے کندھے کا زخم ان کی اور اُن کے معالجین کی توقعات سے زیادہ پیچدہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ان کے کندھے کی نسوں کا علاج کرنا پڑا۔ تاہم آپریشن کے بعد وہ اپنے کندھے کے زخم کے ٹھیک ہونے کی رفتار سے مطمئن ہیں۔ سچن تندولکر نے گزشتہ گیارہ ٹسیٹ میچوں میں صرف بیس کی اوسط سے رن بنائے ہیں اور ان کی خراب کارکردگی کی بنا پر ممبئی میں انگلیڈ کے خلاف ٹسیٹ میچوں میں شائقین نے ان پر آوازیں کسنا شروع کر دیں تھیں۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کے بلے باز برآئن لارا بھی اپنی کرکٹ کیرئر کے ایک برے دورے سے گزر رہے ہیں۔ تندولکر کا کہنا ہے کہ آخری مرتبہ برآئن لارا کے ساتھ انہوں نے ممبئی میں کھانا کھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ برآئن لارا کو یقیناً ان کا انتظار ہو گا۔ تندولکر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ برآئن لارا اچھے میزبان ثابت ہوں گے۔ | اسی بارے میں تندولکر کے کندھے کا آپریشن27 March, 2006 | کھیل کرکٹ کے رو بہ بازوال طاقتیں 20 March, 2006 | کھیل تندولکر کا دور جاری ہے16 February, 2006 | کھیل ماسٹر بلاسٹر، سچن تندولکر07 January, 2006 | کھیل تندولکر کی شاندار واپسی25 October, 2005 | کھیل تندولکر فٹ ہو گئے30 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||