’تندولکر ابھی نہیں کھیلیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ مشہور بیٹسمین سچن تندولکر ویسٹ انڈیز میں کھیلنے کے لیے نہیں جائیں گے۔ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سیکرٹری نرجن شاہ نے ممبئی میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچن اپنے کندھے کی چوٹ سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں لہذا وہ ویسٹ انڈیز نہیں جائيں گے۔ منگل کے روز ممبئی میں سچن کا فٹنس ٹیسٹ ہونا طےتھا لیکن انہوں نے یہ ٹیسٹ نہیں دیا۔ اس موقع پر سچن نے کہا کہ انکے تمام کرکٹ سیشنز پر غور کیا گیا اور اس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کے انکا کندھا ابھی بھی کمزور ہے اور عالمی سطح کا میچ کھیلنے کے لیئے وہ تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے کندھے میں کمزوری محسوس کرتے ہیں اور ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ کب تک یہ پوری طرح سے تیار ہوگا۔اس کی ذمہ داری ڈاکٹروں پر ہی چھوڑ دینا بہتر ہے‘ سچن کے نجی فزیوتھرآپسٹ انڈریو لیپس کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت سچن تندولکر کی صحت اور ان کے مستقبل کے کریئر پر زیادہ توجہ دے رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ فیصلہ سچن کی پرفارمنس کی بنیاد پر نہیں بلکہ سچن کے زخمی کندھے پر مزید دباؤ نہ ڈالے کی غرض سے کیا گیا ہے‘۔ اس برس مارچ میں لندن میں سچن تندلکر کے کندھے کا آپریشن کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں۔ سچن نے بتایا کہ وہ جلد ہی لندن جا رہے ہیں اور وہ اپنے ڈاکٹر سے اپنی صحت سے متعلق صلاح و مشورہ کريں گے۔ انڈیا ویسٹ انڈیز میں ایک روز میچوں کی کرکٹ سریز جاری ہے جس کے بعد ٹیسٹ میچ سریز شروع کھیلی جائے گی۔ اس سریز کے لیئے کھلاڑیوں کا سلیکشن جوبیس مئی کے روز کیا جائے گا۔ گزشتہ دنوں سچن نے کہا تھا کہ وہ پوری طرح فٹ ہیں اور کھیلنے کے لیئے تیار ہیں۔ | اسی بارے میں تندولکر: ٹیسٹ سے پہلے ٹیسٹ17 May, 2006 | کھیل ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کا معاہدہ04 May, 2006 | کھیل تندولکر کا دور جاری ہے16 February, 2006 | کھیل ’سچن کے بہترین دن توابھی آئےنہیں‘06 February, 2006 | کھیل سچن تندولکر کا عالمی ریکارڈ10 December, 2005 | کھیل تندولکر فٹ ہو گئے30 September, 2005 | کھیل تندولکر: سپر سیریز سے باہر21 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||