BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 May, 2006, 13:13 GMT 18:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کا معاہدہ

تندولکر
تندولکر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کرکٹ کھلاڑیوں شامل ہیں
انڈیا کے ا سٹار بلے باز سچن تندولکر نےآئندہ تین برسوں کے لیئے ایک کمپنی کی مارکیٹنگ کے لیئے تقریبًا ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔

سچن نے یہ نیا معاہدہ ’ساچی اینڈ ساچی‘ کمپنی کی ایک شاخ آئیکونکس کے ساتھ کیا ہے۔ اس سے قبل ایک امریکی کمپنی ’ورلڈ ٹیل‘ کے ساتھ انہوں نے دس برس کا معاہدہ کیا تھا جو حال ہی میں ختم ہوگیا ہے۔

آئیکونکس کے چیف ایگزیکٹو وی شانتا کمار کا کہنا ہے کہ ’سچن تندولکرصرف ایک کرکٹ کھلاڑی ہی نہیں بلکہ بھارت میں ہر عمر کے لوگوں کے لیئے ایک رول ماڈل ہیں۔ ان کی قدردانی کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ لوگ انہیں بہت چاہتے ہیں اور ان کی عزت کرتے ہیں‘۔

سچن نے عالمی کرکٹ مقابلوں میں بھارت کے لیئے 132 ٹیسٹ اور 362 ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور 25 ہزار سے زائد رن اسکور کیئے ہیں۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ انیس سو نواسی میں کھیلا تھا جب ان کی عمر صرف سولہ سال تھی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے کندھے میں چوٹ کے سبب سچن کافی پریشان رہے ہیں۔ لیکن ٹیم میں عرفان پٹھان اور دھونی جیسے شاندار کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود سچن کا جادو برقرار ہے اور ان کی مقبولیت میں کمی نہی آئی ہے۔

اپنے طویل کرکٹ کیریئر میں سچن تندولکر نے لکژری کاروں سے لے کر، ٹائرز، کریڈٹ کارڈز، موٹر سائیکل، سافٹ ڈرنکس اور بسکٹ تک کے اشتہارات کیئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سچن تندولکر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کرکٹ کھلاڑیوں شامل ہیں۔

تندولکر ’ورلڈ ٹیل‘ کمپنی کے مالک مارک میسکرنہز کے قریبی دوست تھے۔ انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ مارک ان کے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ لیکن بد قسمتی سےیہ دوستی اس وقت ختم ہوگئی جب ایک سڑک حادثے میں مارک کی موت ہوگئی تھی۔

مارکیٹنگ کے لیے سچن تندولکر کی اہمیت کا اندازا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اپنی اشیاء کے اشتہار کے لیئے اکثر سچن کے انتخاب کی خوہاں رہی ہیں۔

33سالہ سچن تندولکر اپنے کندھے کے آپریشن کے بعد کرکٹ میں واپسی کے لیئے پر زور تیاریوں میں لگے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم مئی کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر جارہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ہے کہ سچن ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے سیریز میں کھیلیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد