BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 April, 2006, 18:37 GMT 23:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہم آدھا سچ بولنے والی قوم ہیں: قادر

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر
ہم ایک ایسی قوم ہیں جو آدھا سچ بولتی ہے
پاکستان کے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسی قوم ہیں جو آدھا سچ بولتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیم ملک، عطاءالرحمن اور اظہرالدین پر تو میچ فکسنگ کے الزامات کے تحت پابندی عائد کردی گئی لیکن وسیم اکرم، وقار یونس انضمام الحق اور سعید انور دس دس لاکھ روپے جرمانے کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ویٹرنز سیریز میں پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک بھی کھیلنے کے خواہشمند تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویٹرنز کرکٹ بورڈ کو اس کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس بارے میں فریقین کے متضاد موقف سامنے آئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ پاکستان ویٹرنز کرکٹ بورڈ پی سی بی سے ملحقہ ادارہ نہیں ہے تاہم سلیم ملک کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پاکستان سینئر کرکٹ بورڈ کے چیئرمین فواد اعجاز کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ملحق باڈی ہیں۔

سلیم ملک کو نہ کھلانے کے بارے میں دونوں کرکٹ بورڈز جسٹس قیوم رپورٹ کا حوالہ دیتے ہیں جس میں سلیم ملک پر ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد ہے۔

آدھا سچ کیا ہے؟
 سلیم ملک، عطاءالرحمن اور اظہرالدین پر تو پابندی عائد کردی گئی لیکن وسیم اکرم، وقار یونس انضمام الحق اور سعید انور دس دس لاکھ روپے جرمانے کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہے۔

سلیم ملک حال ہی میں دو بینیفٹ میچ کھیل چکے ہیں اور جہاں تک کرکٹ بورڈ کی جانب سے جسٹس ملک قیوم رپورٹ پر عملدرآمد کا تعلق ہے تو اسی رپورٹ میں لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بارے میں ہدایت درج ہے کہ ان پر میچ فکسنگ کا الزام گواہ کے نہ آنے کے سبب ثابت نہیں ہوسکا لیکن ان پر سخت نظر رکھی جائے اور سلیکشن قیادت اور بورڈ میں کوئی ذمہ داری نہ سونپی جائے۔

اس کے باوجود کرکٹ بورڈ نے حال میں مشتاق احمد کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد