BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 December, 2005, 05:57 GMT 10:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کلب کے لیے کھیلنے دیا جائے:عطاالرحمٰن
عطاالرحمٰن انکوائری کے سامنے
عطاالرحمٰن نے انکوائری کے سامنے جھوٹا بیان دیا تھا اور بعد جھوٹ کا اقرار کر لیا تھا
پاکستان کے ماضی کے فاسٹ بولر عطاالرحمٰن جن کے کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی تھی آئی سی سی سے کہنے والے ہیں کہ انہیں انگلینڈ میں کلب پروفیشنل کی حیثیت سے کیریئر شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔

پانچ سال پہلے پاکستان میں ایک میچ فِکسنگ انکوائری کے سامنے جھوٹ بولنے کی وجہ سے رحمٰن کے کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی تھی۔

تیس سالہ کرکٹر کر کہنا ہے کہ اب انہیں جج نے الزامات سے بری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب برطانوی شہری ہیں اور کوئی بھی کلب انہیں یہ کہہ کر کنٹریکٹ نہیں دے رہا ہے کہ پہلے وہ آئی سی سی سے اجازت لے کر آئیں۔

تاہم آئی سی سی نے کہا ہے کہ کھیلنے کی اجازت انگلینڈ اور ویلز کے کرکٹ بورڈ سے آنی چاہیئے۔

رحمٰن صرف سترہ سال کے تھے جب انہوں نے 1992 میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنی شروع کی تھی۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

رحمٰن نے کل تیرہ ٹیسٹ میچ اور تیس ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

انہوں نے سن 2000 میں میچ فِکسنگ سے متعلق جسٹس قیوم ملک کی انکوائری میں ایک حلفیہ بیان میں کہا تھا کہ 1994 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک میچ میں وسیم اکرم نے انہیں خراب گیند کرنے پر ایک لاکھ روپے رشوت دی تھی۔

لیکن بعد میں انہوں نے اپنا بیان بدل دیا اور کہا کہ انہوں نے وسیم اکرم کے خلاف جھوٹ بولا تھا۔

رحمٰن ان پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن پر میچ فکسنگ کے سلسلے میں کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہے۔

ان کھلاڑیوں میں پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک، سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین، اجے شرما، اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ہینسی کرونیے شامل تھے۔ کرونیے کا بعد میں جہاز کے ایک حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد